November 17, 2026

جھنگ ( ) سپیرئیر کالج گوجرہ روڑ جھنگ میں دو روزہ سائنس فیئر (ایکسپو)کا انعقاد ہوا جس میں طلباء و طالبات نے کمپیوٹر ، سائنس ، بائیولوجی ، فزکس اور

IMG-20251125-WA0383

جھنگ ( ) سپیرئیر کالج گوجرہ روڑ جھنگ میں دو روزہ سائنس فیئر (ایکسپو)کا انعقاد ہوا جس میں طلباء و طالبات نے کمپیوٹر ، سائنس ، بائیولوجی ، فزکس اور کیمسٹری کے 50 سے زائد ورکنگ ماڈلز بنائے گئے تھے جو کہ توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ سائنس فیئر (ایکسپو) میں چوہدری محمد طاہر ، چوہدری محمد اسامہ طاہر ایڈووکیٹ ڈائریکٹر سپیرئیر کالج جھنگ ،پروفیسر اشفاق احمد ہرل پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آ ف کامرس جھنگ،پروفیسر مستنصر حسین پرنسپل سپیرئیر کالج منڈی شاہ جیونہ ،پروفیسر خورشید احمد لودھی ڈائریکٹر سٹرائیو گرامر سکولز و کالجز جھنگ،محمد نوید پرنسپل اسپائر گرامر سکول و کالج جھنگ ،چوہدری غلام نبی ڈائریکٹر ایپل گرائمر سکول سمیت سپیرئیر کالج جھنگ کا ٹیچنگ سٹاف و مختلف پرائیویٹ اور سرکاری سکولز کے 600 کے قریب طلبا وطالبات اور اساتذہ نے شرکت کی اور بچوں کی کاوش کو سراہا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر سپیرئیر کالج مسز فرحین اسامہ نے کہا کہ سائنس پروجیکٹس سے سٹوڈنٹس کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملتا ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی ہر دور میں اہمیت کی حامل رہی ہیں۔ طا لب علموں کی اس سے واقفیت اس لیے بھی ضروری ہے کہ آنے والا وقت سائنسی دورکا نقطۂ عروج ہوگا۔اس میدان میں وہی لوگ منزل مقصود پا سکیں گے جو خود کو اپ ڈیٹ اور نئی معلومات سے بہرہ مند رکھیں گے۔
سائنس پروجیکٹس اور ماڈلز بنانے کی اہمیت اور مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے پرنسپل پروفیسر محمد رحمان نے کہا کہ ’’سائنسی نمائش کے ذریعے طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں کی جانچ کی جاتی ہے۔ چونکہ بچوں کا سوچنے کا انداز بڑوں سے مختلف ہوتا ہے، اسلئے وہ اپنے سائنسی ماڈلز کی بناء پر ایسی کئی چیزیں بنا لیتے ہیں جنہیں مزید بہتر کرکے یا تھوڑا اور کام کر کے حقیقت میں کوئی چیز بنائی جاسکتی ہے۔سائنسی نمائش کے انعقاد کا مقصد بھی یہی ہوتا ہے کہ طلبہ کو کتابیں پڑھانے کے ساتھ ساتھ عملی زندگی میں سائنس کے تجربات کرنے کا موقع ملے ۔ سپیرئیر کالج کے طلباء و طالبات نے بتایا کہ سائنس پروجیکٹس کے ذریعے ہمیں عملی طور پر تجربہ کرنے، مخفی صلاحیتوں کی شناخت کرنے اور انہیں نکھارنے کا موقع ملتا ہے۔ علاوہ ازیں، ہم میں تنقیدی سوچ اور مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت پروان چڑھتی ہے۔