November 17, 2026

اوکاڑہ۔ جاوید راھی بیورو چیف اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کا اراضی ریکارڈ

IMG-20251125-WA0379

اوکاڑہ۔ جاوید راھی بیورو چیف

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ اور سروس ڈیلیوری و کارکردگی کی جانچ، اسسٹنٹ کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں عوامی خدمات، سٹاف کی حاضری، سروس ڈیلیوری اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور سروس معیار سے متعلق فیڈبیک لیا، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے اراضی ریکارڈ کے اندراج، انتقالات کی بروقت تکمیل، فرد، نقول اور دیگر سروسز کے اجراء کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو تیز، شفاف اور مؤثر خدمات سٹاف کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، انہوں نے سنٹر میں شکایات کے اندراج اور حل کے طریقہ کار کا بھی معائنہ کیا، انہوں نے سنٹر کے ریکارڈ روم کی بھی چیکنگ کی اور عوام کو ریونیو ریکارڈ کی فراہمی کے سلسلہ میں متحرک انداز میں فرائض کی انجام دہی پر بھی زور دیا۔