November 17, 2026

اوکاڑہ۔ جاوید راھی بیورو چیف اوکاڑہ۔ پنجاب بھر کے اضلاع کے “کے پی آئیز ” کی رینکنگ جاری ، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی

IMG-20251125-WA0378

اوکاڑہ۔ جاوید راھی بیورو چیف

اوکاڑہ۔ پنجاب بھر کے اضلاع کے “کے پی آئیز ” کی رینکنگ جاری ، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی قیادت میں ضلع اوکاڑا کا بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا، ضلع اوکاڑہ بورڈ آف ریونیو کے انڈیکٹرز میں پنجاب بھر میں سبقت لے کر دوسرے نمبر پر آگیا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے مثالی کامیابی پر کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ضلع اوکاڑہ کی دوسری پوزیشن کا حصول ٹیم کی انتھک محنت کا ثبوت ہے، مؤثر حکمتِ عملی کے باعث ضلع کی کارکردگی نمایاں رہی، ضلعی ٹیم نے اہداف کے حصول کے لیے بروقت رابطہ کاری، مسلسل مانیٹرنگ اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر افسران اور فیلڈ اسٹاف کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی فلاح کے منصوبوں کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ کارکردگی میں مزید بہتری لا کر پہلی پوزیشن کا حصول یقینی بنایا جائے گا، شاندار کارکردگی پر تمام متعلقہ افسران ممبر مبارکباد کے مستحق ہیں، انہوں نے کہا کہ امید ہے تمام ٹیم مستقبل میں بھی عوامی خدمت کے اسی جذبے کے تحت پرفارم کرے گی۔