اوکاڑہ ۔جاوید راھی بیورو چیف اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد، اوورہیڈ برج کی مرمت و رنگ و روغن، روڈز کی گرین بیلٹس کی دیکھ بھال
اوکاڑہ ۔جاوید راھی بیورو چیف
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد، اوورہیڈ برج کی مرمت و رنگ و روغن، روڈز کی گرین بیلٹس کی دیکھ بھال اور شجرکاری کے کام تیزی سے جاری، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کی جانب سے شہر کی خوبصورتی اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کے تحت اوورہیڈ برج کی مرمت اور رنگ و روغن کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے، اسسٹنٹ کمشنر نے برج کے خستہ حصوں کی مرمت، ریلنگز کی مضبوطی، صفائی اور رنگ روغن کے کام کا جائزہ لیا اور فوری طور پر کام کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں، انہوں نے شہر کی گرین بیلٹس کی دیکھ بھال، گھاس کی کٹائی، پودوں کی تراش خراش اور موسمی پھولوں کی تیاری کے کاموں کی چیکنگ کی اور متعلقہ عملے کو گرین بیلٹس کی دیکھ بھال اور خوبصورتی کے لیے شجرکاری کے کاموں کو تسلسل سے جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو خوشگوار اور معطر ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے محنت اور دلجمعی سے کام کیا جائے۔