جھنگ()ساؤنڈ سسٹم پر پابندی گلوکاروں کا معاشی قتل ہے حکومت پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کا فیصلہ واپس لے ارشاد حسین ٹیڈی, گلو کار جس کا گھر اس کے فن گلوکاری سے چلتا ہے اس ایکٹ کے نفاذ سے ان
جھنگ()ساؤنڈ سسٹم پر پابندی گلوکاروں کا معاشی قتل ہے حکومت پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کا فیصلہ واپس لے ارشاد حسین ٹیڈی, گلو کار جس کا گھر اس کے فن گلوکاری سے چلتا ہے اس ایکٹ کے نفاذ سے ان کی مالی مشکلات بڑھیں گی عون عباس,جھنگ دھرتی کے معروف گلوکار ارشاد حسین ٹیڈی اور عون عباس نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لوک فنکار,گلوکار اپنی علاقائی فن و ثقافت کو زندہ رکھتے ہیں اور اپنی گلوکاری سے اپنی تہذیب و ثقافت کو دنیا بھر میں روشناس کرواتے ہیں تہذیب و ثقافت کے محافظ آج پنجاب حکومت کے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے فیصلہ پر پریشان دکھائی دیتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی ملک میں بے روزگاری عام ہے اور لوگ معاشی مشکلات کا شکار ہیں ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے نفاذ سے نہ صرف ساؤنڈ سسٹم سے جڑے افراد بے روزگار ہوں بلکہ گلوکار کار, میوزیشن سمیت اس فن سے جڑے تمام افراد بے روزگار ہوں گے اور ان کی مالی مشکلات میں اضافہ ہوگاانہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی پابندی سے فنکاروں کو استثنیٰ دیا جائے تاکہ فن گلوکاری سے تعلق رکھنے والے افراد اور اس فن سے جڑے ہزاروں افراد بے روزگاری سے بچ سکیں