November 17, 2026

* ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کا میلسی کاوزٹ* *انہوں نے زیر تعمیر ریلوے پارک میلسی کاجائزہ لیا*

IMG-20251125-WA0375

* ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کا میلسی کاوزٹ*
*انہوں نے زیر تعمیر ریلوے پارک میلسی کاجائزہ لیا*

میلسی (محمدمختارسولگی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی محترمہ عمرانہ توقیر نےمیلسی کاوزٹ
کیا۔اس دوران انہوں نے زیر تعمیر ریلوے پارک میلسی کاجائزہ لیا۔ ایم پی اے جہانزیب خان کھچی، ڈویژنل سپرنٹنڈ نٹ پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن افتخار احمد نے پارک کی جلد تکمیل کے حوالے سے باہمی مشاور ت کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا زوہیب کریم نے ریلوے پارک کے تعمیراتی کام بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ریلوے پارک کی جلد تعمیر مکمل کرنے، سرسبز و شاداب اور خوبصورت بنانے کیلئے جلد اقدامات کرنے فیصلہ کیا گیا ۔پاکستان ریلوے اور میونسپل کمیٹی میلسی کے درمیان ایم او یو سائن کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ پارک کی تعمیر کا پراجیکٹ مالی سال 2021-22کی سکیم تھی پارک کی تعمیر اور اپروچ روڈ کیلئے 8کروڑ87لاکھ روپے ریلوے کو دیا گیا تھا پارک کی تعمیر میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پارک کا بقیہ کام جلد مکمل کر دیا جائے گاپارک کی دیکھ بھا ل کیلئے میونسپل کمیٹی اور ریلوے کی مشترکہ ٹیم بنائی جائے گی۔ممبر صوبائی اسمبلی جہانزیب خان کھچی نے کہا کہ ریلوے پارک 11ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے۔پارک کی جلد تعمیر مکمل کرکے عوام کو بہترین تفریحی سہولت فراہم کی جائے گی پارک میں بہترین قسم کی ہری بھری گھاس لگائی جائے گی اورسال نو کے موقع پر پارک میں ایک اچھا ایونٹ منعقد کیا جائے گا۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن افتخار احمد نے کہا کہ پارک کا تعمیراتی کام کنٹریکٹر سے جلد مکمل کرایا جائے گاپارک میں بجلی کا کنکشن بھی جلد لگوالیا جائے گا ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر، ممبر صوبائی اسمبلی جہانزیب خان کھچی اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے افتخار احمد نے پارک میں پودے بھی لگائے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس /ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان، اسسٹنٹ کمشنر میلسی زوہیب کریم، عالمگیر خان کھچی،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم اور دیگر افسران موجود تھے۔