نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)صوبائی سیکریٹری بہبود آبادی سندھ حفیظ اللہ عباسی نے آج ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیس نواب شاہ میں ضلع سانگھڑ اور شہید بینظیرآباد کے ہیلتھ افسران، پی پی ایچ آئی اور
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)صوبائی سیکریٹری بہبود آبادی سندھ حفیظ اللہ عباسی نے آج ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیس نواب شاہ میں ضلع سانگھڑ اور شہید بینظیرآباد کے ہیلتھ افسران، پی پی ایچ آئی اور پاپولیشن ویلفیئر افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے خصوصی ہدایت جاری کی ہیں کہ ایچ آئی وی اور دیگر پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کے لیے صحت، پی پی ایچ آئی، بھبود آبادی اور ہیلتھ کیئر کمیشن کے محکمہ مل کر کام کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ ایس او پیز کے بغیر کام کرنے والی تمام لیبارٹریز اور کلینکس کو سیل کیا جائے اور اس بات پر نظر رکھی جائے کہ ایسی لیبارٹریز دوبارہ نہ کھلیں انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ اسپتالوں کی لیڈی ڈاکٹرز کو پاپولیشن ویلفیئر کی جانب سے ڈیلیوری اور زچہ و بچہ کی تربیت دی جائے گی انہوں نے محکمہ کے افسران سے کہا کہ وہ آبادی میں اضافے کی روک تھام کے لئے کوششوں کو تیز کریں اور تمام مراکز پر دوائی اور تربیت یافتہ عملے کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ بھرتی کا عمل شروع ہوگیا ہے اسٹاف کی بھرتی کے بعد صوبے میں 4 سو نئے مراکز کھولے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع سطح پر فیملی پلاننگ کے لیے ٹیکنیکل کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جس کے سربراہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ہونگے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی، ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن اور دیگر کمیٹی کے ممبران ہونگے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر وقار محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ عبد القادر شاہ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ریاض احمد شر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن مقصود سومرو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شہید بینظیرآباد مدثر حسین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سانگھڑ ڈاکٹر دولت جمالی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر جاوید احمد ملاح اور محکمہ بھبود آبادی کے دیگر افسران نے شرکت کی۔