ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈاکٹر عارف رضا ملک ڈاکٹر عمر ملک ڈاکٹر انور سکھیرا ڈاکٹر عامر رضا ڈاکٹر احمد ارشد خان ڈاکٹر حسن فاروق احمد نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈاکٹر عارف رضا ملک ڈاکٹر عمر ملک ڈاکٹر انور سکھیرا ڈاکٹر عامر رضا ڈاکٹر احمد ارشد خان ڈاکٹر حسن فاروق احمد نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔ڈینگی بخار سے بچاؤ کے لیے مچھروں کا خاتمہ اور ان کی افزائش کو روکنا انتہائی ضروری ہے۔ ڈینگی بخار ایک وائرل بیماری ہے۔جو ایک مخصوص مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔یہ مچھر گھریلو مچھر کہلاتا ہے اور ہمارے گھروں کے اندر اور آس پاس موجود پانی میں پرورش پاتا ہے۔تیز بخار،جسم پر سرخ دھبے،سر اور آنکھوں میں درد،جسم میں جوڑوں کا درد، اور سخت بیماری کی صورت میں منہ سے خون آنے کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ ڈینگی پھیلانے والے مچھر آپ کے صحن اور غسل خانوں میں پرورش پا رہے ہیں۔انہیں ختم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر فوری عمل کریں۔اپنے گھر کے صحن میں موجود کوڑاکرکٹ اور غیرضروری سامان جس میں بارش کا پانی جمع ہو سکتا ہے فوراً ختم کریں۔گھروں میں برتن ڈھانپ کر رکھیں