عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سامارو: حاملہ مریضہ کی حالت تشویشناک، وارثان کی تاخیر نے صورتحال مزید بگاڑ دی۔۔
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
سامارو: حاملہ مریضہ کی حالت تشویشناک، وارثان کی تاخیر نے صورتحال مزید بگاڑ دی۔۔
تفصیلات کے مطابق
تعلقہ اسپتال سامارو میں ایک حاملہ مریضہ کو تشویشناک حالت میں لایا گیا۔ مریضہ کو شدید سانس کی کمی، دو پوائنٹ خون موجود دل کی ٹیسٹوں میں خرابی اور تیزی سے گرتا ہوا بلڈ پریشر جیسے مسائل کا سامنا تھا۔
لیڈی ڈاکٹر اور ایم ایس ڈاکٹر دونوں موقع پر موجود تھے اور پورا میڈیکل اسٹاف مسلسل توجہ دے رہا تھا۔
لیڈی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ مریضہ کی حالت مقامی اسپتال میں رکھنے کے قابل نہیں، اسے فوری طور پر بہتر سہولیات والے سینٹر منتقل کرنا ضروری ہے۔
ڈاکٹر جیو راج نے مریضہ کے وارثان کو مکمل صورتحال سمجھاتے ہوئے ایمبولینس اور اپنی جیب سے ڈونیشن دینے تک کی پیشکش کی تاکہ مریضہ کو فوراً ریفر کیا جا سکے۔ مریض کی حالت کی بہتری کے لیے
تاہم مریضہ کے وارثان اسپتال سے یہ کہہ کر چلے گئے کہ “جب تک ہم آتے ہیں، مریضہ کا خیال رکھیں” — مگر دو گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی وہ واپس نہیں آئے، جس کے باعث مریضہ کی حالت مزید خراب ہوتی جا رہی ہے۔
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ