جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامراور ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر سیدہ عمارہ شیرازی کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں
جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامراور ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر سیدہ عمارہ شیرازی کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس منقعد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو خوشاب عبدالستار خان ، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسر، سپیشل برانچ، سیکیورٹی برانچ، سی ٹی ڈی، ڈسٹرکٹ انچارج پیرا فورس سعد صہیب سرور ،ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس آفیسر ایڈیشنل چارج خوشاب مرید عباس بُھٹہ، کسٹم، ٹریفک پولیس ،پنجاب ہائی وےپولیس سیکیورٹی برانچ،ایکسیئن واپڈا فیسکو ، این سی ایچ ڈی، ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات محمد عمار،ایف بی آر، ستھرا پنجاب، ٹرانسپورٹ اور فاریسٹ آفیسر سمیت دیگر محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول اور اے ڈی سی آر عبدالستار خان نے ماہانہ کارکردگی اور دیگراہم انتظامی اُمور کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں سول ڈیفنس آفیسر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے غیر قانونی کاروبار اور پٹرول سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بروقت ایکشن لیا ۔ڈپٹی کمشنرخوشاب فروہ عامر نے کہاکہ کسی کو غیر قانونی پٹرول وڈیزل فروخت کرنے کی اجازت نہیں۔ غیر قانونی کاروبار، پٹرول پمپوں پر سمگل شدہ پٹرول ،ڈیزل ایل پی جی وغیرہ کے خلاف بلاتفریق کاروائی جاری رکھی جائیں۔ ٹریفک پولیس آفیسر نے گاڑیوں کے چالان اور جرمانے اس کے علاوہ تمام محکموں کے افسران نے ماہانہ کارکردگی اور دیگر کاروائیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ڈسٹرکٹ انچارج سُتھراپنجاب پروگرام خوشاب وجوہرآبادنےضلع خوشاب میں انکروچمنٹ اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ہدایت کی کہ تمام محکموں کے افسران آپس میں روابط بڑھائیں اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ٹارگٹڈ کاروائی کریں ۔غیر قانونی پٹرول پمپوں ،تیل ایجنسیوں اور اسمگل شدہ اشیاء بیچنے والوں کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ڈسٹرکٹ آفیسر انوائر منٹ کو سموگ کی روک تھام کے حوالےسے اہم ہدایات جاری کیں اور کہا کہ فصلوں کی باقیات ،کچرا،ٹائرز کو آگ لگانے فضائی آلودگی اور سموگ کا سبب بننے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ شہریوں کو پاک صاف اور صحت بخش فضا اور ماحول میسر آئے۔