November 17, 2026

نوابشاہ(بیورورپورٹ)پاکستان ریلویز نوابشاہ کی مبینہ نااہلی،ٹاؤن کمیٹی دوڑ کو پبلک پارک کی اراضی حوالے کرنے میں تاخیر،ٹاؤن آفیسر کی جانب سے ڈی ایس ریلویز سکھر کو لیٹر ارسال،تفصیلات کے مطابق دوڑ

IMG-20251125-WA0343

نوابشاہ(بیورورپورٹ)پاکستان ریلویز نوابشاہ کی مبینہ نااہلی،ٹاؤن کمیٹی دوڑ کو پبلک پارک کی اراضی حوالے کرنے میں تاخیر،ٹاؤن آفیسر کی جانب سے ڈی ایس ریلویز سکھر کو لیٹر ارسال،تفصیلات کے مطابق دوڑ شہر میں ریلوے کی 119680 اسکوائر فٹ اراضی پر پبلک پارک کی تعمیر کے لئے ٹاؤن کمیٹی دوڑ کی باضابطہ درخواست پر چیف ایگزیکٹو آفیسر /سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلویز ہیڈ کوآرٹر لاہور کی جانب سے ڈویژنل ٹریسنگ پلان کی منظوری دی اور ڈی جی پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلویز لاہور نے دستخط کئے، ٹاؤن کمیٹی دوڑ نے پبلک پارک کی تعمیر اور دیکھ بھال کے لئے منظور شدہ ریلوے اراضی کے لینڈ لیز چارجز اور گراؤنڈ رینٹ کی مکمل رقم کی ادائیگی کردی ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلویز سکھر کی جانب سے لیٹر ارسال کرکے اسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ریلویز نوابشاہ اور انسپیکٹر آف ورکس ریلویز نوابشاہ کو احکامات دیئے کہ جلد ازجلد منظور شدہ ریلوے اراضی ٹاؤن کمیٹی دوڑ کے حوالے کی جائے،اور ٹاؤن کمیٹی دوڑ سے تحریری معاہدہ کیا جائے،مگر 25یومگزرجانے کے باوجود پاکستان ریلویز نوابشاہ کے حکام نے ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ سکھر کے احکامات پر عمل نہیں کیا ہے اس ضمن میں،ٹاؤن کمیٹی دوڑ کی انتظامیہ نے متعدد بار اسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ریلویز نوابشاہ اور انسپیکٹر آف ورکس ریلویز نوابشاہ سے رابطہ بھی کیا،پبلک پارک کی تعمیر کے لئے منظور شدہ اراضی حوالے کرنے کے لئے ٹاؤن آفیسر ٹاؤن کمیٹی دوڑ لائق حسین زرداری نے ڈویژنل سپرٹنڈنٹ ریلویز سکھر کو لیٹر ارسال کردیا ہے،ٹاؤن آفیسر ٹاؤن کمیٹی دوڑ لائق حسین زرداری نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹر آفیسر/ سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلویز ہیڈ کوآرٹر لاہور کے احکامات پر ڈی جی پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلویز لاہور،ڈی ایس ریلویز سکھر اور ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلویز سکھر نے عوامی مفاد میں پبلک پارک کے پلان کی تیاری اور منظوری میں اہم کردار ادا کیا ہے،پبلک پارک کی تعمیر سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا،بلکہ ریلوے اراضی بھی قبضے سے محفوظ رہے گی،پبلک پارک کی تعمیر کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،دوسری جانب دوڑ کے شہریوں نے وفاقی وزیر پاکستان ریلویز،سیکریٹری پاکستان ریلویز اسلام آباد، چیف ایگزیکٹو آفیسر /سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلویز لاہور،ڈائریکٹر جنرل پراپرٹی اینڈ لینڈریلویز لاہور،ڈویژنل سپرٹنڈنٹ ریلویز سکھر اور ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلویز سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ پبلک پارک کی منظور شدہ اراضی جلد از جلد ٹاؤن کمیٹی دوڑ کے حوالے کی جائے