November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کی جانب سے نویں اور گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا نتیجہ جاری پہلی بار بورڈ کی

IMG-20251125-WA0342

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کی جانب سے نویں اور گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا نتیجہ جاری پہلی بار بورڈ کی جانب سے ای مارکنگ کے تحت چیک کیے گئے نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج جاری کیے گئےنویں جماعت کے سائنس گروپ میں 51 ہزار 274 میں سے 34 ہزار 830 امیدوار پاس جبکہ جنرل پرائیویٹ گروپ میں 105 میں سے صرف 33 امیدوار کامیاب۔ چیئرمین تعلیمی بورڈگیارہویں جماعت میں پری میڈیکل میں 23,555، پری انجینئرنگ میں 8,519، پری کمپیوٹر سائنس میں 561، پری کامرس میں 166، ہیومنٹیز ریگولر میں 777 اور ہیومنٹیز پرائیویٹ گروپ میں 251 امیدوار پاس ہوئے۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر آصف علی میمن تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کی جانب سے نویں جماعت کے سائنس اور جنرل پرائیویٹ گروپ اور گیارہویں جماعت کے پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، پری کمپیوٹر سائنس، پری کامرس، ہیومنٹیز ریگولر اور ہیومنٹیز پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج جاری کر دیے گئےتفصیلات کے مطابق ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کے چیئرمین ڈاکٹر آصف علی میمن نے بتایا کہ پہلی بار ای مارکنگ کے تحت چیک شدہ نویں اور گیارہویں جماعت کے نتائج جاری کیے گئے ہیں جو ایک بڑی کامیابی ہے انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر یونیورسٹیز و بورڈز محمد اسماعیل راہو نے سکھر میں ای مارکنگ سسٹم کے تحت نتائج کا اعلان کیا۔چیئرمین ڈاکٹر آصف علی میمن اور کنٹرولر ڈاکٹر شاہ محمد فاروق راشدی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نویں جماعت کے سائنس گروپ میں 51,274 میں سے 34,830 پاس، جنرل پرائیویٹ گروپ: 105 میں سے 33 پاس ہوئے جبکہ گیارہویں جماعت پری میڈیکل: 27,665 میں سے 23,555 پاس، پری انجینئرنگ: 10,219 میں سے 8,519 پاس،پری کمپیوٹر سائنس: 679 میں سے 561 پاس، پری کامرس: 192 میں سے 166 پاس،ہیومنٹیز ریگولر: 898 میں سے 777 پاس اور ہیومنٹیز پرائیویٹ: 268 میں سے 251 امیدوار پاس ہوئے ہیں چیئرمین بورڈ نے پوزیشن حاصل کرنے والے اور کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اعلامیہ کے مطابق نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔