November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھارکی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام *ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ہیڈ محرر، انچارج پولیس پوسٹس اور

IMG-20251125-WA0341

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھارکی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام *ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ہیڈ محرر، انچارج پولیس پوسٹس اور مختلف برانچزکے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع کے تمام تھانوں کی کارکردگی کا جامع جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قتل مقدمات میں ملوث روپوش اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور عادی مجرموں کے خلاف بھرپور اور منظم کارروائیاں یقینی بنائی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولنگ کے نظام کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر مؤثر نظر رکھی جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل چوری اور اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے کارروائیوں میں تیزی لائی جائے اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ایس ایس پی نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ تھانوں میں آنے والے سائلین کے مسائل کو فوری حل کیا جائے جبکہ تفتیشی عمل کو شفاف، معیاری اور جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جائے تاکہ انصاف کی فراہمی متاثر نہ ہو۔انہوں نے تمام پینڈنگ کیسز کے بروقت اندراج اور کارروائی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ کسی بھی مقدمے میں غیر ضروری تاخیر نہ ہو۔آخر میں ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار نے کہا کہ جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام افسران اپنی توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور کسی بھی مجرمانہ سرگرمی کے خلاف سخت کارروائی سے دریغ نہ کیا جائے۔