November 17, 2026

رائل پیلس سکھر: سندھ کے تینوں تعلیمی بورڈز — سکھر، لاڑکانہ اور نوابشاہ — کی جانب سے نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کے اعلان کی پروقار اور شاندار تقریب میں شرکت۔

IMG-20251125-WA0324

رائل پیلس سکھر:
سندھ کے تینوں تعلیمی بورڈز — سکھر، لاڑکانہ اور نوابشاہ — کی جانب سے نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کے اعلان کی پروقار اور شاندار تقریب میں شرکت۔

یہ تقریب نہ صرف سندھ بھر کے طلبہ کی محنت اور لگن کا اعتراف تھی، بلکہ ہمارے تعلیمی اداروں کی مسلسل بہتری کی کوششوں کا بھی مظہر تھی۔ اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ میں میڈلز اور شیلڈز تقسیم کی گئیں، جنہوں نے اپنی محنت سے اپنے والدین، اساتذہ اور اپنے اداروں کا نام روشن کیا۔

تقریب میں صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد اسماعیل راہو, رکنِ سندھ اسمبلی محمد عارف خان مہر اور جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سکھر بیرسٹر محمد ویرم خان مہر نے بھی شرکت کی۔