November 17, 2026

سرگودہا (راجہ نورالہی عاطف سے) حکومتِ پنجاب نے ضلع خوشاب میں پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ

Screenshot_2025-11-24_135057

سرگودہا (راجہ نورالہی عاطف سے) حکومتِ پنجاب نے ضلع خوشاب میں پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2025 کا دائرہ کار اب خوشاب تک بڑھا دیا گیا ہے، جس کے تحت ضلع میں پارکس کی بحالی، شجرکاری، لینڈ سکیپنگ اور شہری خوبصورتی کے منصوبے ایک منظم نظام کے تحت چلائے جائیں گے۔ کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے حکومتی اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایچ اے کا قیام خوشاب میں شہری ماحول کی بہتری کے لیے اہم قدم ہے اور اس سے شہر کے پارکس، گرین ایریاز اور عوامی تفریحی مقامات کو بہتر معیار کے مطابق ترقی دی جا سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اتھارٹی کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ منصوبوں کے نتائج جلد سامنے آئیں۔