November 17, 2026

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق سینیٹر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر

IMG-20251115-WA0290(1)

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق سینیٹر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کے بروقت اور درست فیصلوں نے عوام کو ریلیف دینے کی سمت نئی راہیں کھولی ہیں۔ میڈیا سے خصوصی گفتگوکرتے ہوءے انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام، مہنگائی میں کمی، روزگار کے مواقع اور سماجی تحفظ کے مضبوط نظام جیسے اقدامات موجودہ قیادت کے عوام دوستی کے واضح ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے نہ صرف مشکل حالات میں ذمہ دارانہ فیصلے کیے بلکہ عوامی فلاح و بہبود کو ہر پالیسی کا بنیادی محور بنایا۔ غذائی اجناس کی قیمتوں میں استحکام، بجلی و ایندھن کے نرخوں میں مرحلہ وار کمی، زراعت اور صنعت کے لیے خصوصی مراعات، اور نوجوانوں کے لیے ہنر مند پروگرام موجودہ حکومت کا وہ مثبت رخ ہے جس پر پوری قوم کو اعتماد ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے کہا کہ وزیرِاعظم کی ہدایات پر شروع کی جانے والی سماجی تحفظ کی اسکیمیں، بالخصوص غریب اور نادار طبقات کو مالی معاونت، بچوں کی تعلیم کے وظیفے، اور سستی رہائش کے منصوبے، اپنی مثال آپ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات، سرکاری اسپتالوں کی بہتری اور میڈیکل سہولیات کی آسان فراہمی سے عام آدمی کا اعتماد بحال ہوا ہے۔
سابق سینیٹر نے مزید کہا کہ حکومت کی پائیدار ترقی کا ویژن ملکی معیشت کو نئے دور میں داخل کر رہا ہے۔ انفراسٹریکچر کی بہتری، گرین انرجی کے منصوبے، اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت تصویر اُجاگر کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر یہ پالیسی تسلسل کے ساتھ جاری رہی تو نہ صرف عوامی مشکلات میں نمایاں کمی ہوگی بلکہ پاکستان خطے کی مضبوط ترین معیشتوں میں شامل ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا، اور سیاسی استحکام کے ساتھ یہ اقدامات ملک کو روشن معاشی مستقبل کی طرف لے جائیں گے۔