November 17, 2026

کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی کا ڈی سی آفس کی نئی تعمیر کردہ عمارت کے کام کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی آفس کا دورہ

IMG-20251125-WA0306

کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی کا ڈی سی آفس کی نئی تعمیر کردہ عمارت کے کام کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی آفس کا دورہ

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی ڈپٹی کمشنر آفس سکھر پہنچے، ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان نے ان کا خیر مقدم کیا اور انہیں ڈی سی آفس کی نئی تعمیر کردہ عمارت کا دورہ کرایا اور بتایا کہ فنشنگ کے کچھ روز کے باقی کام کے بعد جلد ہی نئی عمارت کو باقائدہ آفس کے استعمال میں لایا جائے گا۔ کمشنر سکھر نے نئی تعمیر کردہ ڈی سی آفس کی عمارت کے کام پر اظہارِ اطمینان کیا، بعد ازاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نہید حسین میرانی کے ہمراہ ڈی سی آفس کے سامنے واقع فاطمہ جناح پارک کا بھی دورہ کر کے معائنہ کیا، کمشنر سکھر ڈی سی آفس اور کمیونٹی کے بیچوں بیچ واقع فاطمہ جناح پارک کی ہریالی سے محضوض ہوئے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ پارک جہاں ضلع بھر سے آئے سائلین کے لیے بہترین انتظار گاہ ہے وہاں اہل محلہ کی تفریح اور کثرت کے لیے بھی ایک بہتر سہولت ہے۔ کمشنر سکھر نے ہدایت کی کہ پارک کے گراس کی کٹنگ اور مزید تزئین و آرائش کے کام پر بھی توجہ دی جائے۔