سکھر: آغا قادر داد کھجور مارکیٹ میں زہریلی فاسفورس بھٹیوں کا انکشاف، ہزاروں خواتین و کم عمر مزدور زندگی کے شدید خطرات میں مبتلا
سکھر: آغا قادر داد کھجور مارکیٹ میں زہریلی فاسفورس بھٹیوں کا انکشاف، ہزاروں خواتین و کم عمر مزدور زندگی کے شدید خطرات میں مبتلا
سکھر (بیورورپورٹ۔۔۔سید نصیر حسین زیدی) آغا قادر داد کھجور مارکیٹ (AQM) میں ہونے والی ایک تحقیق نے خوفناک حقائق بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ مارکیٹ کے متعدد گوداموں میں ممنوعہ فاسفورس کیمیکل سے کھجوریں بھوننے کا خطرناک اور غیر قانونی عمل جاری ہے، جس کے باعث ہزاروں خواتین اور کم عمر بچوں کی زندگیاں شدید خطرات سے دوچار ہیں۔ طاقتور کھجور ایکسپورٹرز کی پشت پناہی کے باعث یہ غیر قانونی بھٹیاں برسوں سے بغیر کسی خوف و خطر کے چلائی جا رہی ہیں۔کیمیکل بھٹیوں کے اندر کا ہولناک منظر رپورٹ کے مطابق درجنوں گوداموں میں چھوٹے کمروں کو کیمیکل بھٹیوں میں تبدیل کرکے روزانہ صبح 8 بجے سے 10 بجے تک ممنوعہ فاسفورس جلائی جاتی ہے۔ ہر بھٹی میں 18 کلوگرام سے زائد فاسفورس استعمال کی جاتی ہے اور جلانے کے بعد کمروں کو مکمل طور پر بند کر دیا جاتا ہے، تاکہ دھواں اور گیسیں باہر نہ نکلیں۔تاہم یہ زہریلی گیسیں دیواروں اور درزوں سے رِس کر باہر کام کرنے والی غریب خواتین اور نوعمر مزدوروں کی سانسوں میں جا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں سانس کے امراض، جلدی انفیکشن اور دیگر مہلک بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ڈیٹیلڈ لسٹ: وہ گودام جہاں خطرناک بھٹیاں اب بھی فعال ہیں.غیر قانونی بھٹیوں کی فہرست میں شمع ٹریڈرز (گرداس لال)، نیو اندس ٹریڈرز (امیت کمار)، لال چند ٹریڈرز (وادھو مل)، شان ٹریڈرز (جاگو مل)، جیلانی ٹریڈرز (سیٹھ نند لال)، کمل ٹریڈرز (لچھو مل)، بسم اللہ ٹریڈرز (مٹھو مل)، سچل ٹریڈرز (شنکر لال)، لال سہوانی ٹریڈرز (شام لال)، جے پال ٹریڈرز (سیٹھ جیپال)، نیو راجا کمیشن شاپ (سیٹھ پریم)، بلوچ ٹریڈرز (سیٹھ رادھا)، گلیمر ٹریڈرز (سیٹھ منوہر)، لال شہباز ٹریڈرز (اجیت / سیٹھ مانک مل)، جئے شاہ ٹریڈرز، سندھڑی ٹریڈرز (شام لال)، نیو سورج ٹریڈرز (ہیرامل)، درویش ٹریڈرز (اجیت مل)، علی ٹریڈرز، نیو دوستی ٹریڈرز، انمول ٹریڈرز (سیٹھ نیبھن)، سہانا ٹریڈرز (چندر لال)، نصیب ٹریڈرز (رمیش لال) اور شِو کرپا ٹریڈرز (ٹیک چند) سمیت سیکڑوں گودام شامل ہیں جہاں آج تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ فاسفورس میں بھونی گئی کھجوروں کو بعد میں دھویا جاتا ہے۔ اس عمل سے کیمیکل مٹی اور زیرِ زمین پانی میں شامل ہوکر پورے علاقے کے ماحول کو شدید آلودہ کر رہا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پینے کا پانی بھی اب محفوظ نہیں رہا، جبکہ مختلف محلّوں میں سانس کی بیماریاں اور جلدی امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔سابق یو سی چیئرمین نیک محمد چِھجن نے ان خطرناک بھٹیوں کے خلاف متعدد بار احتجاج کیا، مگر بااثر تاجروں کے دباؤ کے باعث کوئی کارروائی ممکن نہ ہو سکی۔یہ صورتحال نئی نہیں ہے سال 2018 میں اسی مارکیٹ میں ایک گودام کی چھت گرنے سے 10 سے زائد خواتین مزدور اور کم عمر بچیاں جاں بحق ہو گئی تھیں۔ یہ گودام کِرپال داس کا تھا جسے لچھمن داس (کمل ٹریڈرز) چلا رہا تھا۔چند روز قبل حیدرآباد میں ایک غیر قانونی آتش گیر مواد کی فیکٹری میں دھماکے سے 9 افراد کی ہلاکت نے بھی یہ ثابت کر دیا ہے کہ ملک میں ورک پلیس سیفٹی اور صنعتی قواعد پر سختی سے عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہریوں کی زندگیاں روز خطرات میں مبتلا رہتی ہیں۔سول سوسائٹی اور انسانی حقوق تنظیموں کا شدید مطالبہ انسانی حقوق تنظیموں، وکلا برادری اور سول سوسائٹی نے چیف آف آرمی اسٹاف، ڈی جی رینجرز سندھ، چیف جسٹس آف پاکستان اور کمشنر سکھر سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ مطالبہ کیا گیا ہے کہ AQM مارکیٹ کے رہائشی علاقوں میں قائم تمام غیرقانونی کیمیکل بھٹیاں فوراً بند کی جائیں.فاسفورس استعمال کرنے والے گودام مالکان کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے.مزدور خواتین اور بچوں کے لیے محفوظ متبادل روزگار فراہم کیا جائے.متاثرہ علاقے میں ماحولیاتی ٹیسٹنگ اور پانی کی کوالٹی کا فوری معائنہ کیا جائے.سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ اگر بروقت ایکشن نہ لیا گیا تو ایک اور بڑا سانحہ محض وقت کی بات ہے۔