November 17, 2026

صالح پٹ کے قریب گاؤں لونگ بھنڀرو میں 5 سالہ بچی پر جنگلی جانور کا حملہ، شدید زخمی فلاحی تنظیم کی حکومت سے مفت اور معیاری علاج کی اپیل

IMG-20251125-WA0304

صالح پٹ کے قریب گاؤں لونگ بھنڀرو میں 5 سالہ بچی پر جنگلی جانور کا حملہ، شدید زخمی فلاحی تنظیم کی حکومت سے مفت اور معیاری علاج کی اپیل

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) صالح پٹ کے نواحی گاؤں لونگ بھنڀرو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں پانچ سالہ کمسن بچی پر جنگلی جانور (گِدڑ) نے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔ بچی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔علاقہ مکینوں کے مطابق کمسن بچی گھر کے قریب کھیل رہی تھی کہ اچانک گِدڑ نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں اس کے جسم پر گہرے زخم آئے۔ اہلِ خانہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے علاج جاری ہے۔ہیومن رائٹس یونٹی فاؤنڈیشن آف پاکستان، جو ایک رجسٹرڈ فلاحی تنظیم ہے، نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کمسن بچی کا مفت اور اعلیٰ معیار کا علاج یقینی بنائے تاکہ اس کی جان اور صحت کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہ ہو۔تنظیم نے مزید کہا کہ علاقے میں جنگلی جانوروں کی بڑھتی ہوئی موجودگی شہریوں کے لیے خطرے کا باعث بنتی جا رہی ہے، لہٰذا انتظامیہ کو فوری اقدامات کرتے ہوئے حفاظتی انتظامات مضبوط بنانے چاہئیں۔علاقیداروں اور سماجی حلقوں نے معصوم بچی کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندان کی مکمل مدد اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔