November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)جمعیت علماءاسلام یوسی 9نیو گوٹھ سکھر کے امیر مولانا محمد رفیق بندھانی نے کہا ہے کہ جمعیت علماءاسلام ضلع سکھر کے امیر حضرت مولانا محمد صالح

IMG-20251125-WA0301

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)جمعیت علماءاسلام یوسی 9نیو گوٹھ سکھر کے امیر مولانا محمد رفیق بندھانی نے کہا ہے کہ جمعیت علماءاسلام ضلع سکھر کے امیر حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ ایک جرات مند قیادت اور عوامی قوت اور ضلع سکھر کے مظلوموں کی تواناءآواز ہیں ، سیاسی مخالفین انکی شہرت اور مقائم سے خائف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماءاسلام یوسی 9نیو گوٹھ سکھردفتر میں معزز شہریوں کے وفد اور یونٹ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پر مولانا محمد اسماعیل بندھانی ، مولانا جواد بندھانی ، مولانا محمد نعیم چشتی ، قاری محمد سلیم حنیفی ، حافظ محمد سلیم بندھانی ، محمد ارشد بندھانی ، حافظ محمد ذکریا بندھانی و دیگر کارکنان شریک تھے انہوںنے مزید کہا کہ پنو عاقل میں کچھ شر پسند اپنے آقاﺅں کے اشاروں پر قائد سکھر مولانا محمد صالح انڈھڑ کی شخصیت پر سوشل میڈیا کے زریعے من گھڑت اور بے جا الزامات تراشی کررہے ہیں ہم ان منشیات فروشوں ، قبضہ مافیا ، جرائم پیشہ عناصروں کو خبردار کرتے ہوئے واضع کرتے ہیں کہ مولانا محمد صالح انڈھڑ ایک موئثر طاقت کی علامت اور جرات مند قیادت اور ہر مظلوم کی آواز ہے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے مولانا محمد صالح انڈھڑ کو دبانا انکی خام خیالی ہے ، مگر ہم اپنے قائد کے خلاف ان بکواست کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان شرپسند عناصر کو لگام ڈالے بصورت دیگر اگر یہی سلسلہ جاری رہا تھا حالات اور امن و امان کی صورتحال کی خرابی پر ذمہ دار انتظامیہ اور ان شکست خوردہ سیاسی رہنماﺅں پر عائد ہو گی جو فارم 45کی پیداوار ہیں ۔