سکھر پولیس کی شاندار کارکردگی پر شہریوں اور معززین کی زبردست ستائش
سکھر پولیس کی شاندار کارکردگی پر شہریوں اور معززین کی زبردست ستائش
سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی قیادت میں سکھر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف موثر کارروائیاں کیں، جس پر تاجر برادری، سماجی رہنماؤں، علماء و اکرام اور سول سوسائٹی کے اراکین نے ایس ایس پی آفس کا دورہ کر کے خوشی کا اظہار کیا اور اپنی تعریفی جذبات کا اظہار کیا۔ضلعی سطح پر امن و امان کی بہتر صورتحال کے پیش نظر سبزی منڈی کے تاجروں، مختلف سماجی رہنماؤں اور معززین نے ایس ایس پی سکھر اظہر خان کو ان کی شاندار کارکردگی پر ثقافتی اجرک پہنائی اور پھولوں کے تحائف پیش کیے۔ شہریوں اور تجارتی حلقوں نے پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں میں کی گئی بروقت اور مؤثر کارروائیوں سے نہ صرف شہر میں اعتماد بحال ہوا بلکہ تجارتی سرگرمیوں میں بھی واضح بہتری آئی ہے۔اس موقع پر ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے کہا کہ سکھر کو ایک محفوظ اور پُرامن شہر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز اور کمیونٹی کے ساتھ مضبوط رابطوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ جرائم کی بیخ کنی ممکن ہو۔ایس ایس پی نے مزید کہا کہ ضلعی سطح پر جرائم کے خاتمے کے لیے مربوط منصوبہ بندی جاری ہے اور آئندہ دنوں میں بھی ایسے اقدامات سامنے آئیں گے جن سے امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔ انہوں نے شہریوں اور معززین کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور شہریوں کے باہمی اشتراک سے ہی پائیدار امن ممکن ہے۔