سکھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کا اعلان اے سی سکھر سٹی سارہ فراز اور انکروچمنٹ ڈائریکٹر بلال کورائی کا واضح پیغام اب تجاوزات کسی صورت قبول نہیں
سکھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کا اعلان اے سی سکھر سٹی سارہ فراز اور انکروچمنٹ ڈائریکٹر بلال کورائی کا واضح پیغام اب تجاوزات کسی صورت قبول نہیں
سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر میں بڑھتی ہوئی ناجائز تجاوزات کےخلاف ضلعی انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ہےاسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی سارہ فراز اور انکروچمنٹ ڈائریکٹر بلال کورائی کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا ہےکہ شہر میں غیرقانونی تجاوزات کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اے سی سارہ فراز کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت ٹریفک کی روانی اور شہر کی خوبصورتی کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہےانہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جو افراد سرکاری زمین فٹ پاتھ یا سڑکوں پر قبضہ کیے بیٹھے ہیں وہ فوری طور پر اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ سخت ترین کارروائی کے لیےتیار رہیں۔انکروچمنٹ ڈائریکٹر بلال کورائی نے بھی واضح کیا کہ بارہا نوٹس کے باوجود تجاوزات قائم رکھنےوالے اپنی ذمہ داری خود قبول کریں گےضابطے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی اور اس کے ذمہ دار وہ خود ہوں گےانہوں نےکہا ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر کو صاف، منظم اور تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ آپریشن مرحلہ وار جاری رہے گاشہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور شہر کی خوبصورتی برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں