November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ویلڈن ایس بی اے رینج پولیس اسپورٹس ڈی آئ جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن کی جانب سے ٹیم ایس بی اے رینج کو مبارکباد تفصیلات کے مطابق شہید بینظیرآباد رینج

IMG-20251125-WA0204

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ویلڈن ایس بی اے رینج پولیس اسپورٹس ڈی آئ جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن کی جانب سے ٹیم ایس بی اے رینج کو مبارکباد تفصیلات کے مطابق شہید بینظیرآباد رینج کے پولیس کے اسپورٹس اسکواڈ جس میں رینج بھر کے اضلاع کے 96 کھلاڑی شامل تھے سندھ پولیس گیمز 2025 کراچی میں صوبائی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد گولڈ میڈل سلور میڈلز اور براون میڈلز اپنے نام کر لیے۔یاد رہے کہ آئی جی سندھ کی ہدایت پر سندھ پولیس گیمز کا انعقاد کیا گیا، جس میں پورے سندھ کی 13 یونٹس کے 1750 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ان مقابلوں میں ایس بی اے رینج کے پولیس ہونہار کھلاڑیوں نے اسپورٹس مختلف مقابلوں میں 4 گولڈ میڈلز 4سلور میڈلز اور 7براون میڈلز حاصل کیے، ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں ڈسٹرکٹ نوشھرو فیروز کے کانسٹیبل نصیرالدین شاھ نے ٹرپل جمپ اور لانگ جمپ میں 2 گولڈ میڈل حاصل کیے اور ڈسٹرکٹ نوابشاھ کی کھلاڑی نمرہ نے شارٹ پوٹس کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا ٹیم ایس بی اے رینج نے( وومن)ھینڈ بال کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیا اسی طرح ٹیمز ایس بی اے نے مختلف اسپورٹس مقابلوں میں انفرادی طور پر 4 سلور میڈلز اور 7 براون میڈلز حاصل کیے جس پر آئی جی سندھ کی جانب سے ایس بی اے رینج پولیس اسپورٹس اسکوڈ کو CC-1 سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔ڈی آئ جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن نے ایس بی اے رینج پولیس اسپورٹس اسکواڈ۔فوکل پرسن انسپکٹر عرفان نظیر آفیشلز HCمختار ASI۔فدا اورHC الطاف بھٹی کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، کہا کے رینج کے اسپورٹس اسکواڈ نے اتنے بڑےاسپورٹس پلیٹ فارم پر ایس بی اے رینج پولیس کا نام روشن کیا۔