ہندوستان کے معروف عالم دین مولانا ارشد مدنی کا مودی سرکار پر تیز وار ،بھارت میں مسلمان وائس چانسلر بننا تو دور، بنے تو سیدھا جیل بھیج دیتے ہیں
ہندوستان کے معروف عالم دین مولانا ارشد مدنی کا مودی سرکار پر تیز وار ،بھارت میں مسلمان وائس چانسلر بننا تو دور، بنے تو سیدھا جیل بھیج دیتے ہیں
دہلی کی ایک تقریب میں جمعیت علمائے ہند (الف) کے صدر اور دارالعلوم دیوبند کے صدر المدرسین مولانا ارشد مدنی نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بدل گئی ہے مسلمان نیویارک اور لندن کا میئر بن سکتا ہے مگر بھارت میں ابھی تک مسلمان کو
ایک وائس چانسلر بننے کی بھی آزادی نہیں ہے اور اگر کوئی مسلمان وائس چانسلر بن بھی جائے تو اس کا انجام اعظم خان جیسا ہوتا ہے جسے سیدھا جیل بھیج دیا جاتا ہے
انہوں نے الفلاح یونیورسٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کا مالک مہینوں سے اندر ہے
اس کے کیس کا نہ فیصلہ ہو رہا ہے نہ رہائی مل رہی ہے
آخر یہ کون سا انصاف ہے جو اسے ملے گا ؟
#قصوریات
مولانا مدنی کے مطابق حکومت پوری کوشش میں ہے کہ “مسلمان سر نہ اٹھا سکیں، نہ ترقی کرنے دیں، نہ منصب پر آنے دیں