چن (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائ سکول چن ہیڈماسٹر شیخ حافظ محمد عبدالروف کی زیر نگرانی طلباء کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لیے مثالی
چن (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائ سکول چن ہیڈماسٹر شیخ حافظ محمد عبدالروف کی زیر نگرانی طلباء کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لیے مثالی کردار اداکررہاہے۔ جس پر عوامی ،سماجی اور تعلیمی حلقوں نے رئیس مدرسہ اور تمام ٹیچنگ سٹاف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ واضح رہے کہ گورنمنٹ ہائ سکول چن میں ہیڈماسٹر شیخ حافظ محمد عبدالروف کی رہنمائی میں جہاں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور توجہ دی جا رہی ہے وہیں کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری کو بھی اولین ترجیح بنایا گیا ہے ۔ ان بہترین تدریسی سرگرمیوں کی وجہ سے طلباء کے اندر جذبہ ءمسابقت فروغ پا رہا ہے ۔ جس کا کریڈٹ سربراہ ادارہ ہذا سمیت تمام متعلقہ سٹاف کو جاتا ہے ۔ مزید برآں محکمہء تعلیم ضلع خوشاب کے سرمایہء افتخار شیخ حافظ محمد عبدالروف کی پرخلوص کوششوں کی وجہ سے ادارے کو مطلوبہ سہولیات کی بتدریج فراہمی پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔