November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر واکنگ ٹریک پر یوگا کی افادیت اور آگاہی کے حوالے سے ایک خصوصی سیمینار منعقد ہوا، جس میں سینئر

IMG-20251124-WA0119

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر واکنگ ٹریک پر یوگا کی افادیت اور آگاہی کے حوالے سے ایک خصوصی سیمینار منعقد ہوا، جس میں سینئر افسران، واکنگ ٹریک پر ایکسرسائز کرنے والے شہریوں اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔یہ سیمینار سمبارا یوگا کلب کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا، جس میں معروف یوگا ٹرینرز رضیہ اکبر، ارباب مسکین، غلام محمد چاچڑ، عبدالرزاق چنا اور دیگر نے یوگا کی اہمیت، جسمانی و ذہنی فوائد اور روزمرہ زندگی میں اس کی افادیت پر تفصیلی لیکچر دیا۔مقررین نے بتایا کہ یوگا نہ صرف ذہنی اور نفسیاتی تناؤ کو کم کرنے میں مددگار ہے، بلکہ یہ متعدد جسمانی بیماریوں جیسے آرتھرائٹس، بے خوابی اور دیگر تکالیف کے علاج میں بھی مفید ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کی باقاعدہ مشق سے وزن میں کمی اور مجموعی فٹنس بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔ مقررین نے زور دیا کہ بہتر صحت اور پر سکون زندگی کے لیے یوگا کو اپنی روزمرہ عادات میں شامل کرنا ضروری ہے۔شرکاء نے سیمینار کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف عوام میں آگاہی بڑھاتی ہیں بلکہ صحت مند معاشرے کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔اس موقع پر سکھر کے معروف شخصیات کمال باچکانی، قیوم کھوسو، ارباب مسکین، عرفان کھوسو، میر عبدالرحمن مینگل، غلام محمد چاچڑ، ڈاکٹر یونس بھٹی، شمشاد سومرو اور دیگر نے بھی شرکت کی اور یوگا کی افادیت کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔