سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)نواں گوٹھ بندھانی محلہ میں جمعہ کے روز پانچویں سالانہ “یا اللہ مدد و استحکامِ پاکستان کانفرنس” مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے
سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)نواں گوٹھ بندھانی محلہ میں جمعہ کے روز پانچویں سالانہ “یا اللہ مدد و استحکامِ پاکستان کانفرنس” مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے علماء، مذہبی رہنما اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کانفرنس کے دوران مقررین نے یا اللہ مدد، استحکامِ پاکستان، دفاعِ صحابہؓ اور عظمتِ صحابہؓ کے موضوعات پر مدلل اور پرمغز خطابات کیے۔ مقررین میں شامل تھے۔مولانا عبدالصمد حیدری (حیدرآباد)مولانا سید علی معاویہ شاہ (جھنگ)قائد سندھ، مولانا ثناء اللہ حیدری (صدر سنی رابطہ کونسل سندھ)علامہ عبداللہ سندھی (جنرل سیکریٹری سنی رابطہ کونسل سندھ)تقریب کے مہمانِ خصوصی، قائدِ اہلِ سنت، جانشینِ علامہ علی شیر حیدری شہید، اور سفیرِ امن حضرت مولانا محمد احمد لدھیانوی (سرپرستِ اعلیٰ سنی علماء کونسل پاکستان) نے خطاب کرتے ہوئے اتحادِ امت، تحفظِ ناموسِ صحابہؓ، اور ملکی استحکام کے لیے علماء و عوام کو اپنا فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔مقررین نے عقیدہ توحید کے فروغ اور اللہ کی مدد پر ایمان رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی مدد کرنے والی ذات صرف اللہ تعالیٰ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی، امن اور مذہبی ہم آہنگی اسی صورت ممکن ہے جب قوم اتحاد، یکجہتی اور سنتِ رسول ﷺ کی پیروی کو اپنا شعار بنائے۔کانفرنس کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، علماء اور عوام کی حفاظت، اور دشمنانِ اسلام سے تحفظ کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی، جسے حاضرین نے عقیدت و احترام کے ساتھ سنا۔