November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر وسیم مہر کی بروقت کارروائی نے اتوار کے روز ایک افسوسناک حادثے کو بڑے سانحے میں تبدیل ہونے سے بچا لیا۔

IMG-20251124-WA0114

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر وسیم مہر کی بروقت کارروائی نے اتوار کے روز ایک افسوسناک حادثے کو بڑے سانحے میں تبدیل ہونے سے بچا لیا۔ آرائیں پھاٹک کے اوور ہیڈ پل پر سرکاری ایمبولینس الٹنے کے نتیجے میں ڈرائیور اور ڈسپنسر زخمی ہوگئے، تاہم فوری امداد اور درست وقت پر اسپتال پہنچانے کے باعث دونوں کی جان بچ گئی۔حادثہ دوپہر 2 بج کر 10 منٹ پر پیش آیا، جب ایک سرکاری ایمبولینس اوور ہیڈ پل پر تیز رفتاری اور بے قابو ہونے کے باعث الٹ گئی۔ حادثے کے فوراً بعد اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر وسیم مہر اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انتظامیہ کے ہمراہ زخمی افراد کو فوری طور پر ریور سٹی اسپتال منتقل کرانے کے انتظامات کیے۔اسپتال ذرائع کے مطابق ڈرائیور اور ڈسپنسر کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے باعث دونوں کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔عوامی حلقوں اور شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر وسیم مہر کی بروقت ایکشن اور انسانی ہمدردی پر مبنی فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر فوری کارروائی نہ کی جاتی تو حادثہ جانی نقصان کا سبب بن سکتا تھا۔