November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) تھانہ نیو پنڈ سکھر کی حدود سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہوگئی۔

Screenshot_2025-11-24_135057

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) تھانہ نیو پنڈ سکھر کی حدود سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہوگئی۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کا معائنه کیا گیا اور ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد میت کو قانونی کاروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا۔پولیس تھانہ نیو پنڈ کے مطابق نامعلوم شخص کی نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال سکھر منتقل کیا گیا، جہاں میڈیکو لیگل کارروائی اور پوسٹ مارٹم مکمل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد بھی متوفی کی شناخت نہ ہو سکی، جس کے باعث میت کو لاوارث قرار دیا گیا۔پولیس کی ہدایت پر میت کو تدفین کے لیے ایدھی سینٹر سکھر کے حوالے کیا گیا۔ ایدھی رضاکاروں نے میت کو غسل اور کفن فراہم کیا، جب کہ نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد اسے پولیس کی نگرانی میں نواں گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ایدھی سینٹر کے عملے کے مطابق شناخت نہ ہونے کے باوجود اسلامی روایات کے مطابق میت کی مکمل احترام کے ساتھ تدفین کی گئی۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ متوفی کی شناخت اور موت کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔