November 17, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ایس ایس پی عمرکوٹ جناب عزیر احمد (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات، گٹکا اور

IMG-20251124-WA0102

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
ایس ایس پی عمرکوٹ جناب عزیر احمد (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات، گٹکا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ مختلف تھانوں کی کارروائیوں کے دوران متعدد ملزمان گرفتار جبکہ قابلِ ذکر مقدار میں گٹکا، چرس اور دیگر ممنوعہ اشیاء برآمد کی گئیں۔
تھانہ نبی سر
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اللہ ڈنو ولد شاہنواز چانڈیو سکنه میر موری تعلقہ کنری
کو گرفتار کیا۔برآمدگی: 5 پیکٹ “صفینا گٹکا” — 550 پوری مقدمہ نمبر 44/2025 بجرم دفعات 4،5،8 سندھ پروہیبیشن آف مینوفیکچرنگ، اسٹوریج، سیل اینڈ یوز آف گٹکا ایکٹ 2019 درج کیا گیا۔
تھانہ عمرکوٹ سٹی
پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم
بہادر خان ولد بدرالدین خٹک پٹھان سکنه عمرکوٹ
کو گرفتار کیا۔برآمدگی: 215 گرام چرس مقدمہ نمبر 212/2025 بجرم سیکشن 9(1)3A کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2024 درج کیا گیا۔
تھانہ سامارو
کارروائی کے دوران گٹکا فروشی میں ملوث ملزم
محمد یونس ولد فقیر محمد چانڈیو کے خلاف کارروائی کی گئی۔
برآمدگی:• 100 گٹکامقدمہ نمبر 101/2025بجرم 3،4،5،8 سندھ پروہیبیشن آف گٹکا و منپوری ایکٹ 2019 درج ہوا۔تھانہ عمرکوٹ سٹی — دیگر کارروائی پولیس نے چوری اور وارداتوں میں ملوث ملزم عثمان ولد غلام حسین رونجھو سکنه بھینس کالونی عمرکوٹ
کو گرفتار کیا۔ملزم مقدمہ نمبر 209/2025بجرم 398، 401 تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب تھا۔
ایس ایس پی عمرکوٹ کا بیان
ایس ایس پی عزیر احمد (PSP) نے کہا کہ:
“ضلع عمرکوٹ میں منشیات، گٹکا اور جرائم پیشہ سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔”