سرگودھا( راجہ نورالہی عاطف سے ) استاد قوم کا معمار ہے۔ ایک فرض شناس استاد قومی زندگی میں انقلاب پیدا کر سکتا ہے۔ شعوری انقلاب استاد کی
سرگودھا( راجہ نورالہی عاطف سے ) استاد قوم کا معمار ہے۔ ایک فرض شناس استاد قومی زندگی میں انقلاب پیدا کر سکتا ہے۔ شعوری انقلاب استاد کی محنت شاقہ سے سامنے آتا ہے۔ محمد جاوید افضل کی بطور ڈپٹی ڈی ای او ترقی ان کی گرانقدر خدمات کا ثمر ہے۔ ان خیالات کا اظہار اولڈ سٹوڈنٹس ایسوسی یشن گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نمبر ا، سرگودھا کے صدر محمد طاہر اور جنرل سیکرٹری فہیم احمد بٹ نے ان کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کموڈور( ر) مسعود اکرم، ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر حماد حسن، وقاص ظفر اور ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے بھی اظہار خیال کیا۔ جملہ مقررین نے کہا جذبہ ،لگن اور خلوص شامل ہو تو تمام مشکلات آسان ہو جاتی ہیں۔ محمد جاوید افضل نے اولڈ بوائز ایسوسی یشن کے تعاون سے کروڑوں روپے کے ترقیاتی پروگرام مکمل کر کے ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ ان کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ کموڈور مسعود اکرم کا اسلام آباد سے آنا ان کی محبت کا ثمر ہے ۔اولڈی گولڈی ٹیم نے گرانقدر سرمایہ سے سکول کی تعمیر و ترقی اور طالب علموں کی خدمت کا حق ادا کر دیا ہے۔ اس موقع پر محمد جاوید افضل کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔