November 17, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹس اینڈ کلچر کے زیر اہتمام الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں پانچ روزہ پنجاب ناٹک مقابلہ 2025ء کا انعقاد کیا گیا۔

IMG-20251124-WA0099

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹس اینڈ کلچر کے زیر اہتمام الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں پانچ روزہ پنجاب ناٹک مقابلہ 2025ء کا انعقاد کیا گیا۔
اس مقابلے میں پنجاب کی نمائندہ یونیورسٹیوں سے آئی ناٹک منڈلیوں نے مختلف موضوعات پر پنجابی کھیل پیش کیے۔
مقابلے کے آخری روز یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور، جوہرآباد/خوشاب کیمپس کی ڈرامیٹکس سوسائٹی نے “محکم سنگھ” کے نام سے ایک شاندار پنجابی ناٹک پیش کیا۔ کھیل کی کہانی روڈہ تھل خوشاب کے حقیقی کردار محکم سنگھ کی تھل کی مٹی سے وفا اور محبت کی داستان تھی جس کو مقابلے کے ججز فلم اور ٹی وی کے سینئر اداکار راشد محمود، ممتازو سینئر ڈراما ڈائریکٹر حفیظ طاہراور معروف تھیٹر ڈائریکٹر و ٹرینر رخسانہ خان سمیت ہال میں آئے دیگر حاضرین نے خوب پسند کیا۔
انچارج سوسائٹیز میڈم حنا دلدار کی زیر نگرانی پیش کیے جانے والے اس کھیل کے لکھاری و ہدایات کار عدیل عباس عادل تھے جبکہ باقی کاسٹ میں رضوان عقیل، محمد تنویر، شاہد فاروق، مزمل امین، ثنا ارشد، عثمان مانی، آفرین شہزادی، ذیشان منیر مہر، سعدیہ ستار، مہوش تحسین ، غلام عباس سونو، علینہ سعدیہ ، عریشہ جہاں ، انیس حیدر، سجاول ، ہارون ، سبطین رضا اور عاطف کے نام شامل ہیں۔ معاون ہدایت کار نذر عباس نے روشنی و موسیقی کے امور کو سنبھالا، جن کے ساتھ پروڈکشن ٹیم کے طور پر حامد محمود، مقدس عمران اور حماد نے اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔ الحمرا ہال میں ڈائریکٹر پلاک عاصم چودھری، فلم و تھیٹر کے معروف لکھاری اور ڈائریکٹر پلاک خاقان حیدر غازی، ڈپٹی ڈائریکٹرپلاک شفاعت عباس بلوچ، معروف پنجابی شاعروریڈیو براڈ کاسٹراور پروگرام کے میزبان افضل ساحر،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ملک شاہد اقبال بگھور، معروف پنجابی کہانی کار و ریڈیو براڈ کاسٹر علی عثمان باجوہ، معروف تھیٹر آرٹسٹ و نیچرایکٹیوسٹ ابوزر مادھو، جوائنٹ سیکرٹری پنجابی سنگت پاکستان احتشام کاظم، نوجوان ڈراما ڈائریکٹر بلال منظور سمیت صحافت، ریڈیو، ٹیلی ویژن ، تھیٹر، فلم اور آرٹ انڈسٹری سے وابستہ خواتین و حضرات، طلبا و طالبات اور دیگر شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔