October 28, 2026

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر ) اندھیر نگری چوپٹ راج گوشت فروشوں کے من مانے ریٹ پرائس کنٹرول کمیٹی ہارون آباد کے افسران غائب لوگ شکایت کے لئے کس کے پاس جائیں تفصیلات کے مطابق شہر ہارون آباد کے لوگ تحصیل انتظامیہ کے ہاتھوں پریشان گوشت فروشوں کے من مانے ریٹ ایک ہزار روپے تک

20240905_150006

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر ) اندھیر نگری چوپٹ راج گوشت فروشوں کے من مانے ریٹ پرائس کنٹرول کمیٹی ہارون آباد کے افسران غائب لوگ شکایت کے لئے کس کے پاس جائیں تفصیلات کے مطابق شہر ہارون آباد کے لوگ تحصیل انتظامیہ کے ہاتھوں پریشان گوشت فروشوں کے من مانے ریٹ ایک ہزار روپے تک گوشت فروخت ہونے لگا قصابوں نے اپنے ہی ریٹ بنائے ہوئے ہیں گوشت کے معیار کو چیک نہیں کیا جاتا گوشت انسانی زندگی کے لئے مفید ہے یا نہیں ویٹرنری ڈاکٹر بھی اپنے کمروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اسی طرح بلدیہ کے ملازمین شہریوں کو زلیل وخوار کرنے لگے آفس بیٹھے ہی تنخواہیں لینے لگے گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں شہر میں گٹر ابل کر گندہ پانی پورے شہر میں پھیل جاتاہے گندگی کے ڈھیر لگ جانے کی وجہ سے آنے جانے میں شدید مشکالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تحصیل انتظامیہ کے افسران دوکان داروں کے ریٹ نہیں چیک کرتے جس کا من چاہیے وہ اپنی مرضی کے ریٹ لگاتے ہیں اگر کسی ہوٹل کسی دوکان کو چیک کرنا بھی ہوتا ہے افسران خود نہیں جاتے چھوٹے عملے کو فرضی کاروائیوں کے لئے بھجوا دیا جاتا ہے بلدیہ کے ملازمین بازاروں میں اپنی جیب گرم کرنے میں مصروف رہیتے ہیں کسی ناں کسی دوکان دار پھڑی والے کو بلیک میل کر کے چاہے پی لی کسی سے سبزی لے لی کسی سے جوتے کسی سے کھلونے لے لئے جو انکی بات نہیں مانتا اسکے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب از خود نوٹس لیں۔