پاکستان شاہینز، بنگلہ دیش اے کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ایشین چیمپئن بن گئی*
پاکستان شاہینز، بنگلہ دیش اے کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ایشین چیمپئن بن گئی*
ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلہ دیش ’اے‘ کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ایشین ٹائٹل جیت لیا ہے۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا، پاکستان شاہینز کے 125 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش ’اے‘ ٹیم بھی مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز ہی بنا سکی۔
سپر اوور میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 رنز بنائے، جواب میں پاکستان ٹیم نے ہدف چوتھی ہی گیند پر حاصل کر کے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
دوحہ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان شاہینز کے 125 رنز کے جواب میں بنگلادیش اے 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بناسکی تھی۔
اس سے قبل پاکستان شاہینز پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔