🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *23 نومبر 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) قومی اور پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
🚨 (2) پنجاب میں ضمنی انتخابات، قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 6 نشستوں پر لیگی امیدواروں کو برتری حاصل
🚨 (3) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 مظفر گڑھ میں پی پی امیدوار آگے ہے
🚨 (4) این اے18 ہری پور ضمنی انتخاب، ن لیگ کے بابر نواز اور پی ٹی آئی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ
🚨 (5) 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات، پنجاب میں لیگی امیدواروں کی برتری، غیر سرکاری نتائج
🚨 (6) ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر عابد شیر علی کیخلاف کارروائی، نوٹس جاری
🚨 (7) فیصل آباد اور ہری پور میں ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیوز وائرل، الیکشن کمیشن کا نوٹس
🚨 (8) مظفرگڑھ : آزاد امیدوار اقبال پتافی نے دستخط اور مہر لگے بیلٹ پیپرز دکھا دیے
🚨 (9) ضمنی انتخاب میں کوئی غیر معمولی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے، چیف الیکشن کمشنر
🚨 (10) پی ٹی آئی کے دھاندلی الزامات: وفاقی آئینی عدالت کا لارجر بنچ تشکیل
🚨 (11) موٹروے ایم ون پر صوابی کے قریب کار بے قابو ہوکر ٹرالر سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق
🚨 (12) پی ٹی آئی کا 26 نومبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
🚨 (13) جامعۃ الرشید کراچی میں فضلا اجتماع اختتام پذیر، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی خصوصی شرکت
🚨 (14) دینی مدارس اپنے نصاب میں سائنس اور جدید تعلیم شامل کریں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
🚨 (15) پاکستان نے زمبابوے کو یک طرفہ مقابلے میں 69 رنز سے شکست دے دی
🚨 (16) سہ فریقی سیریز، پاکستان کے عثمان طارق نے زمبابوے کے خلاف ہیٹ ٹرک کرلی
🚨 (17) بابراعظم نے ٹی20 کرکٹ میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا
🚨 (18) پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ ٹیم چیمپئن شپ جیت لی
🚨 (19) ایکس پر لوکیشن فیچر متعارف، عمران خان سمیت اہم شخصیات کی تفصیلات کا انکشاف
🚨 (20) مسلمان نیویارک، لندن کا میئر بن سکتاہے لیکن بھارت میں وائس چانسلر بھی نہیں بن سکتا، مولانا ارشد مدنی کی مودی پر تنقید
🚨 (21) صدر جمعیت علمائے ہند مولانا ارشد مدنی کے دعوے نے بھارت میں سیاسی ہلچل مچا دی
🚨 (22) امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کا پاکستان، مصراوریورپی منصوبوں کیلئے 100 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان
🚨 (23) پاکستان اور یورپی یونین کا افغانستان سے دہشت گرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
🚨 (24) رحیم یارخان میں کاشتکاروں نے گنے کے نرخوں میں اضافہ نہ ہونے پر فصل کو آگ لگا دی
🚨 (25) دبئی ایئر شو میں ’تیجس‘ کے حادثے سے بھارتی فائٹر جیٹ کی برآمدات کی امیدیں ماند پڑگئیں
🚨 (26) حکومت کی ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش
🚨 (27) شرجیل انعام میمن: کراچی میں 31 ارب روپے کی 756 ترقیاتی اسکیمیں تیزی سے جاری ہیں
🚨 (28) ح_م_ا_س کا وفد غ_ز_ہ جنگ بندی پر مذاکرات کیلئے مصر پہنچ گیا
🚨 (29) نواز شریف کی سرجری ہوئی ہے، ان کی صحت کےلیے دعا کریں، رہنما مسلم لیگ کی اپیل
🚨 (30) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی روزہ رسول ﷺ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
🚨 (31) بلاول بھٹو کو جدوجہد کر کے وزیر اعظم بنانا ہے: گورنر پنجاب
🚨 (32) بدل دو نظام: جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
🚨 (33) حافظ نعیم الرحمٰن کا اجتماع عام سے خطاب: عمران خان کی رہائی اور ٹـی ـ ایـل ـ پـی ـ سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ
🚨 (34) جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں عطیات کی اپیل پر چند منٹ میں کروڑوں روپے جمع
🚨 (35) پارٹی انفارمیشن ونگ کا پی ٹی آئی آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے کوئی تعلق نہیں، شیخ وقاص اکرم
🚨 (36) سرحد کی بندش سے افـغـاـ ن معیشت پر منفی اثرات نمایاں، بنیادی غذائی اشیا عام آدمی کی پہنچ سے باہر
🚨 (37) پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کا وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کا اعلان
🚨 (38) وزیراعظم نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی
🚨 (39) کراچی کی فضا انسانی صحت کیلئے مضر قرار ، ائیر کوالٹی انڈیکس 225 ریکارڈ
🚨 (40) کراچی : میمن گوٹھ میں رہائشی عمارت سے لڑکی کی گولی لگی لاش بر آمد
🚨 (41) کراچی: ملیر میمن گوٹھ میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق
🚨 (42) پاکستان کو ڈیجیٹل دنیا سے مزید جوڑنے کی جانب پیشرفت، عالمی سطح کی سب میرین کیبل کراچی پہنچ گئی
🚨 (43) پمپنگ اسٹیشنوں پر بجلی کی بندش ختم، شہر میں پانی کی فراہمی بحال ہوگئی، کراچی واٹر بورڈ
🚨 (44) کراچی میں رواں ماہ 88 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوا، واٹر کارپوریشن
🚨 (45) کراچی، نارتھ کراچی میں پانی کی قلت کے ستائے شہریوں کا پمپنگ اسٹیشن پر دھاوا
🚨 (46) راولپنڈی میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق
🚨 (47) بجٹ عملدرآمد میں تبدیلی کیلئے تجاویز آئندہ ماہ آئی ایم ایف کو پیش کرنے کا فیصلہ، وزارت خزانہ
🚨 (48) راولپنڈی: ٹریفک کے 2 مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی
🚨 (49) سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتاً جھوٹ بولتے ہیں، عظمیٰ بخاری
🚨 (50) جعل سازی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والا بنگلا دیشی شہری گرفتار
🚨 (51) کراچی میں رواں ماہ 88 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوا، واٹر کارپوریشن
🚨 (52) ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا
🚨 (53) دفتر خارجہ میں مینا بازار سج گیا، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرگرم ہیں: اسحاق ڈار
🚨 (54) یمن؛ اس را_ئیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 17 افراد کو پھانسی
🚨 (55) وزیر اعلیٰ کے پی کے علاقے میں منشیات کے کارخانے ہیں اور پی ٹی آئی کے لوگ اس دھندے میں ملوث ہیں: اختیار ولی
🚨 (56) کراچی: ضمانت منسوخ ہونے پر ڈمپر اونرز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود عدالت سے فرار