*13 حلقوں میں ضمنی انتخابات، پنجاب میں لیگی امیدواروں کی برتری، ہری پور میں کڑا مقابلہ*
*13 حلقوں میں ضمنی انتخابات، پنجاب میں لیگی امیدواروں کی برتری، ہری پور میں کڑا مقابلہ*
لاہور : قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا،جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات میں ووٹوں کی گنتی کا آغاز کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہری پور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی، مظفرگڑھ کے 13 قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن ہوئے۔
ہری پور، این اے 18
141 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے بابر نواز 44680 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار شہر ناز 41814 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 185 ڈی جی خان
حلقے کے 35 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار محمود قادر لغاری 17840 ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار دوست کھوسہ 6897 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
چیچہ وطنی: این اے 143 ضمنی انتخابات
اس حلقے کے 206 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد طفیل جٹ 59647 ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار ضرار اکبر 4119 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
لاہور: این اے 129
اس حلقے کے 85 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے حافظ نعمان 9150 ووٹ لیکر آگے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ چوہدری ارسلان 5655 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
فیصل آباد: حلقہ نمبراین اے 96
80 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال چوہدری 13880 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار ملک نواب شیر وسیر 5890 ووٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔
مظفرگڑھ: پی پی 269
63 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی پی کے میاں علم دارقریشی 23227 ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار اقبال پتافی 13444 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
میانوالی: حلقہ پی پی 87
پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق علی حیدرنور خان 3684 لے کر آگے جبکہ نوابزادہ ایاز خان 240 لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
فیصل آباد: پی پی 98
ووٹنگ ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے
فیصل آباد: پی پی 116
ووٹنگ ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے
ساہیوال: پی پی 203
84 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطبق مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد حنیف جٹ 19633 ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار فلک شیر ڈوگر 5332 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
سرگودھا،پی پی 73
42 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے سلطان علی رانجھا 14831 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار حارث رانجھا 1700 ووٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔