October 7, 2026

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے)معروف سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا ہے کہ تھل کے نوجوان ہمارا حقیقی سرمایہ اور خطہ ءتھل کا

IMG-20251115-WA0285(2)

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے)معروف سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا ہے کہ تھل کے نوجوان ہمارا حقیقی سرمایہ اور خطہ ءتھل کا روشن مستقبل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں نوجوانوں کو نہ صرف جدید تعلیم اور ہنر کی ضرورت ہے بلکہ انہیں مثبت سرگرمیوں اور قومی خدمت کے جذبے سے بھی آراستہ ہونا چاہیے۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا کہ تھل کے نوجوانوں نے ہر میدان میں اپنی قابلیت ثابت کی ہے۔ چاہے بات علمی میدان کی ہو، کھیلوں کی یا سماجی خدمات کی—تھل کا نوجوان ہمیشہ آگے نظر آتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کی رہنمائی اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے وہ ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان اگر اپنے مقصد پر فوکس رکھیں، محنت اور اخلاص کو اپنا شعار بنائیں تو ترقی کے ہر دروازے ان کے لیے کھل سکتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ وقت کی قدر کریں، جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے علاقے کی خدمت کو اعزاز سمجھیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تھل کے نوجوان آنے والے وقت میں علاقے کی ترقی، امن اور روشن خیالات کے سفیر ثابت ہوں گے، اور ملک و قوم کا نام مزید بلند کریں گے۔