نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے دوڑ شہر کا دورہ کیا اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کے گھروں پر تعزیت کے لیے پہنچیں۔ وہ سب سے پہلے سابق
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے دوڑ شہر کا دورہ کیا اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کے گھروں پر تعزیت کے لیے پہنچیں۔ وہ سب سے پہلے سابق کونسلر محمد رفیق مغل کے گھر گئیں جہاں انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے اظہارِ افسوس کیا اور ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں وزیر صحت بلوچ محلہ پہنچیں اور حاجی محمد اکرم بلوچ سے ان کے والد حاجی وارث بلوچ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعا کی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا کہ سندھ حکومت صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کر رہی ہے۔ اسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے، عملے کی کمی پوری کی جا رہی ہے جبکہ نئے پروگرامز پر تیزی سے کام جاری ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ سندھ بھر میں عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی کلینکس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ “عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔پیپلز پارٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ پی پی پی ہمیشہ سے عوامی جماعت رہی ہے جو ہر دور میں لوگوں کے دکھ سکھ میں ان کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ “ہماری اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے اور آنے والے دنوں میں مزید فلاحی اقدامات کیے جائیں گے۔تعزیتی دورے میں وزیر صحت کے ہمراہ پیپلز پارٹی ضلع صدر سالم خان زرداری، چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت، انجینئر عبدالرسول بروہی، حاجی ابرار حسین گورچانی، میر شیر باز خان مری، ظفر علی زرداری، عاشق حسین گورچانی اور منیر عباس زرداری بھی موجود تھے