October 7, 2026

ٹھٹہ سجاول (عبدالقیوم شیخ رپورٹ بیوروچیف) پراونشل بلڈنگ ڈویژن ٹھٹہ میں پہلے سے تیار شدہ تعلقہ ہسپتال بلڑی شاہ کریم پر 25 کروڑ روپے کی

IMG-20251123-WA0163

ٹھٹہ سجاول (عبدالقیوم شیخ رپورٹ بیوروچیف)

پراونشل بلڈنگ ڈویژن ٹھٹہ میں پہلے سے تیار شدہ تعلقہ ہسپتال بلڑی شاہ کریم پر 25 کروڑ روپے کی جعلی این آئی ٹی کا میگا فراڈ۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ سرکاری ہسپتال کی بجٹ کو خورد برد کرنے کے لئے بلڈنگ کو ایک نیا لفظ مضبوطی اور ریپئر کا نام دکھا کر ڈمی جعلی نیوز پیپر بناکر سیپرا ویب سائیٹ پر اپلوڈ کئے بغیر بڑے پیمانے پر جعلسازی کی گئی ہے ٹھٹہ یہ میگا فراڈ سابقہ ایکسیئن عرفان ڈیھڑ، حالیہ ایکسیئن نوید صالح میمن اور اسسٹنٹ انجنیئر فیصل قریشی کے ساتھ اور تعاون سے کیا گیا ہے بلڈنگ پراونشل ٹھٹہ میں ماضی میں بھی بڑی بے رحمی سے سرکاری بجٹ لوٹنے کے خاطر بہت سی جعلی این آئی ڈیز سابقہ ٹینڈر کمیٹی میمبر پبلک ہیلتھ انجنیئر ساجد ملاح کی کلین چٹ کے تحت بھی کی گئیں فرموں کی جانب سے بوگس جعلی ٹینڈرز، ڈبلنگ اور غیر قانونی ریوائیس اسکیمس اور جعلی کو ٹیشن بلز کی آڑ میں کروڑوں روپے کے بجٹ کی لوٹ ماری میں ملوث محکمہء پبلک ہیلتھ اور پراونشل بلڈنگس ڈویژن ٹھٹہ کے خلاف کراچی پریس کلب پر ایک اہم پریس کانفرنس کے بعد نیب اور معزز عدالت ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔