*بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لئے* اتوار 23 نومبر 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لئے*
اتوار 23 نومبر 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
بلڈ پریشر یعنی فشار خون اس زمانے کی عام بیماری جو کہ فوری نقصان دہ نہیں لیکن اگر لگا تار آپ کا بلڈ پریشر حد سے زیادہ ہر وقت رہے تو یہ وقت کے ساتھ ساتھ ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتا ہے
یاد رہے کہ اگر آپ کا بلڈ پریشر کم یا زیادہ ہو تا رہتا ہے تو یہ قدرتی عمل ہے جو کہ آپ زندگی کے حالات کے ساتھ ساتھ ہوتا رہتا ہے اور یہ خطرناک نہیں ہے لیکن اگر آپ کا بلڈ پریشر ہمیشہ mmHg 80/120 سے زیادہ رہتا ہے ہے تو آپ اپنی خوراک پر دھیان دیں وگرنہ یہ آپکو نقصان دے سکتا ہے
یہ بھی یاد رہے کہ عمر کے ساتھ ساتھ ہماری رگیں سکڑتی رہتی ہیں اور ان میں چکنے مادے جمع ہوتے رہتے ہیں اور یہ ہائی بلڈ پریشر کا باعث بنتے ہیں اسی لئے بڑھاپے میں آپ کا بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے اور امریکن ہلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آپ کا بلڈ پریشر 100+ آپکی عمر سالوں میں تک جا سکتا ہے اور یہ قابل قبول ہے(مسئلا” 50 سال کی عمر میں زیادہ سے زیادہ 100+ 50 = 150 mmHg تک جا سکتا ہے) کیونکہ سالہا سال سے خون آپکی رگوں میں دوڑنے کی وجہ سے آپکا کلسٹرول بڑھتا رہتا ہے اور آپکی رگوں میں یہ کلسٹرول زیادہ جمع ہونے کیوجہ سے بلڈ پریشر کا بڑھنا منطقی ہے اگر خوراک کی احتیاط اور وزن کم کرنے کے با وجود آپ کا بلڈ پریشر کنٹرول نہیں ہوتا تو اس کا مطلب ہے کہ اب آپ کو علاج کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر کے علاج کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنی صحت کا خود بھی خیال رکھنا چاہیئے۔
گائے کا گوشت مت کھائیں لیکن مچھلی، سبزیاں اور تازہ پھل جتنے مرضی کھائیں۔
ایک سنہرا اصول یاد رکھیں کہ جو قدرتی چیزیں زمین اگتی ہیں وہ آپ کے لئے مفید ہیں اور کھانے پینے کی جو مصنوئی چیزیں فیکٹری میں بنتی ہیں جانوروں سے ملتی ہیں وہ سب آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ ہیں۔
یہ کہ آپ کے لئے ہلکی خوراک مفید ہے
آپ اپنا جتنا وزن کم کریں گے اتنا آپ کو فائدہ ہو گا۔
یاد رہے کہ خصوصا” بڑھاپے میں آپ کھانا زندہ رہنے کے لئے کھائیں نہ کی کھانے کے لئے آپ زندہ رہیں۔
میں نے آپ کے لیے بلڈ پریشر کم کرنے والی مؤثر غذاؤں اور گھریلو نسخوں کی مکمل جامع اور آسان فہرست درجہ ذیل کر دی ہے، جو ڈاکٹرز کے عملی تجربے اور جدید میڈیکل سائنس کے مطابق ہے۔
حصہ اول
وہ غذائیں جو بلڈ پریشر حقیقتاً کم کرتی ہیں
✔ 1 — کیلا
پوٹاشیم کا خزانہ → سوڈیئم کم کرکے BP کم کرتا ہے۔
✔ 2 — ناریل پانی
قدرتی پوٹاشیم → 10–15 منٹ میں BP نیچے لاتا ہے۔
✔ 3 — کھجور
خون کی نالیوں کو نرم کرتی ہے۔
✔ 4 — ادرک
خون کی نالیوں کو پھیلا کر BP کم کرتی ہے — طبی طور پر ثابت ہیں۔
✔ 5 — لہسن اور لیموں
دنیا بھر میں High BP کا قدرتی علاج کچا لہسن یا اسی کی چٹنی ہے یہ خون کی نالیوں کو نرم کرتا ہے شریانیں کھولتا ہے لیموں وٹامن سی رکھتا ہے ہاضمہ درست رکھتا ہے اور بیماریوں کے خلاف آپکی قوت مدافعت بڑھاتا ہے
✔ 6 — کدو، پالک، چقندر
نائٹریک آکسائیڈ بناتے ہیں → BP کم کرتا ہے۔
✔ 7 — بادام، اخروٹ، السی اور کدو کے بیج۔
میگنیشیم → خون کا دباؤ تیزی سے کم کرتے ہیں۔
✔ 8 — پانی زیادہ پینا
خون پتلا رہتا ہے → BP نیچے۔
حصہ 3 — گھریلو نسخے جو فوراً بلڈ پریشر کم کرتے ہیں
✔ 1 — لیموں پانی + نیم گرم پانی کھانے کے بعد پیا جائے تو BP کو ہلکا کر دیتا ہے۔
✔ 2 — لہسن کی دو کچلیں (خالی پیٹ)
خون کی نالیوں کی سختی کم → BP کم۔
✔ 3 — ادرک، لیموں اور شہد کا قہوہ فوری آرام دیتا ہے خصوصاً ٹینشن کے BP میں۔
✔ 4 — تخم بالنگا (تلسی کے بیج) پانی میں خون کی نالیوں کو آرام دیتا ہے۔
✔ 5 — نیم کی 2–3 تازہ پتے (کُچل کر پانی کے ساتھ)
قدرتی antihypertensive۔
🧘 حصہ 4 — طرزِ زندگی جو BP کو مستقل ٹھیک کرتا ہے
✔ روزانہ 30 منٹ واک
سب سے مؤثر قدرتی علاج۔
✔ نمک فقط 6 گرام (ایک چائے کا چمچ) سے کم سارا کھیل سوڈیئم کا ہے۔
✔ تناؤ (Stress) کم کرنا
ہر مریض کا BP 80% ذہنی دباؤ سے بڑھتا ہے۔
✔ وزن کم کرنا
وزن کے ہر 1 کلو کمی = BP میں 1 mmHg کمی۔
✔ نیند پوری کرنا (7–8 گھنٹے)
نیند کی کمی → دل پر دباؤ → BP بڑھتا ہے۔
❗ وہ چیزیں جو BP بہت تیزی سے بڑھاتی ہیں
نمک زیادہ
کالا نمک بھی زیادہ مقدار میں
چائے/کافی زیادہ
فاسٹ فوڈ
گوشت زیادہ
ذہنی تناؤ
نیند کی کمی
سگریٹ / پان / نسوار
خلاصہ
✔ کالا نمک BP کم نہیں کرتا لیکن سفید نمک سے بہتر ہے کیونکہ اس میں پوٹاشیم کی مقدار زیادہ جو بلڈ پریشر کے لئے مفید ہے۔
✔ Po پوٹاشیم والی غذائیں پانی، لہسن، واک — بلڈ پریشر
حقیقتا” کم کرنے میں مفید ہیں۔
✔ خوراک + واک = سب سے بہترین قدرتی علاج۔
الدعاء
یا حیئ یا قیوم برحمتک استغیث۔
یا اللہ تعالی مجھے ہر قسم کی بیماریوں سے محفوظ فرما، صحت و عافیت عطا فرما۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333
بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لئے