November 17, 2026

عمرکوٹ میں پیر پاگارا ثانی شاہ مردان شاہ کی سالگرہ کی پروقار تقریب سیاسی، سماجی و دینی حلقوں سمیت حر جماعت کے عمائدین کی بڑی تعداد میں شرکت

IMG-20251123-WA0045

عمرکوٹ میں پیر پاگارا ثانی شاہ مردان شاہ کی سالگرہ کی پروقار تقریب سیاسی، سماجی و دینی حلقوں سمیت حر جماعت کے عمائدین کی بڑی تعداد میں شرکت

عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) پیر پاگارا ثانی شاہ مردان شاہ کی سالگرہ کے موقع پر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) کی جانب سے عمرکوٹ پریس کلب میں ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی و سماجی حلقوں، حر جماعت کے عمائدین، وکلا، صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامور ادیب اور فنکشنل لیگ کے رہنما فقیر لیاقت جونیجو نے کہا کہ پیر سائیں پاگارا ایسی عظیم اور ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے جن پر گفتگو کرنے کے لیے بڑے پایے کے اسکالر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے برطانوی دور سے لے کر اپنے آخری ایام تک ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ ان کی جرأت، دور اندیشی، سچائی، ایمانداری اور کردار کی پاکیزگی بے مثال تھی۔ وہ صرف ملکی سرحدوں کے محافظ نہیں تھے بلکہ ملک کے بڑے بڑے سیاستدان بھی اقتدار کے لیے کنگری ہاؤس کا رخ کیا کرتے تھے۔فنکشنل مسلم لیگ کے رہنما فقیر جلال الدین منگريو نے کہا کہ پیر پاگارا نے ملک کی ترقی کے لیے بے حد محنت کی۔ ان کے حکم پر حر جماعت کے لوگ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ وہ ملکی سیاست میں ’’کنگ میکر‘‘ کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔ انہوں نے ہمیشہ دیانت دار اور خدمت گزار شخصیات کو آگے لایا۔ ایم ایس ایف کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری فقیر محب منگريو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ ایسی عظیم شخصیت کی سالگرہ منا رہے ہیں۔ ایم ایس ایف نے ہمیشہ فنکشنل لیگ کے لیے ہر محاذ پر بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ جی ڈی اے رہنما ایڈووکیٹ بھاگچند بھیل نے کہا کہ پیر سائیں پاگارا کی ملکی سیاست اور عوام کے لیے خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ فنکشنل لیگ کے رہنما عبدالغفار ناگوری نے کہا کہ پیر پاگارا کے فیصلے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری کے لیے ہوتے تھے۔ وہ باکردار اور دیانت دار لوگوں کو منصب تک پہنچاتے تھے۔نامور ادیب سردار بھیو اور حافظ مہران نے بھی اپنی تقاریر میں پیر پاگارا کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ فقیر وڈن مھر اور فقیر عارف مھر نے کہا کہ آج ہم ایک ایسی شخصیت کا یومِ پیدائش منا رہے ہیں جنہوں نے قوم کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ مولانا شاہ محمد سکندری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیر پاگارا خاندان کی ملک و ملت کے لیے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ سندھ بھر میں ان کے قائم کردہ دینی مدارس سے ہزاروں حافظِ قرآن اور علماء نے جنم لیا۔آخر میں پیر سائیں کے بلند درجات اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔ تقریب میں فقیر عبداللہ بھنبھرو، حاجی جمشیر منگريو، عبدالسلام مھر، علی حسن منگريو، محمد حسین مھر، رجب ساند، ایم کے مھر، وکیل قائم الدین مھر، محمد اسلم مھر، غلام مصطفیٰ مھر، الہ بخش مھر، لال محمد راجڑ، عثمان مھر، الہورايو جونيجو، ہوت بھٹی، سوائی مل رکھيسر سمیت دیگر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔