نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کے احکامات پر ضلع شہید بینظیر آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصروں کے
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کے احکامات پر ضلع شہید بینظیر آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف مؤثر کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار غیر قانونی اسلحہ برآمد، منشیات کی اسمگلنگ ناکام۔ تھانہ ماری جلبانی پولیس کی کارروائی، منشیات کی اسمگلنگ ناکام۔ تین ملزمان عمر چانڈیو، دین محمد چانڈیو اور راشد علی چانڈیو گرفتار۔ ملزمان کلٹس کار میں منشیات لے جا رہے تھے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 1200 گرام چرس اور Z21 گٹکا سوپاری کے 30 پیکٹ برآمد کیے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 140//2025 دفعہ 9-i-3C اور مقدمہ نمبر 141/2025 دفعہ 4/8 سندھ گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ۔ تھانہ سکرنڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالوہاب ولد غلام محمد جمالی کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضہ سے ہینڈ پمپ اور نقد رقم برآمد کی گئی ملزم کے خلاف FIR نمبر 301/2025 بجرم دفعہ 379 PPC درج کرلی گئی۔ تھانہ قاضی احمد پولیس کی چار کامیاب کارروائیاں۔ پہلے کاروائی میں ملزم لطیف علی مری گرفتار تھانہ قاضی احمد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم لطیف علی مری کو گرفتار کرکے قبضے سے پستول برآمد کیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 367/2025 دفعہ 24 SAA کے تحت درج۔ دوسری کاروائی میں تھانہ قاضی احمد پولیس نے ملزم بلاول مری کو گرفتار کرکے قبضے سے پستول برآمد کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 367/2025 بجرم دفعہ 24 SAA درج۔ تیسری کاروائی میں ملزم ہدایت اللہ مری گرفتار قبضہ سے پستول برآمد کیا گیا ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 368/2025 دفعہ 24 SAA درج۔ چوتھی کاروائی میں تھانہ قاضی احمد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اللّٰہ داد چانڈیو ولد اللّٰہ رکیو چانڈیو کو گرفتار کیا گیا ملزم کے خلاف مقدمہ. 144/2025 بجرم دفعات 302، 147، 148 PPC کا مقدمہ درج کیا گیا۔ تھانہ ایئرپورٹ پولیس کی کارروائیاں نارکوٹکس پیڈلر صابر عرف سوٹا لیلگر گرفتار ملزم کے قبضہ سے 5 پیکٹ Z21 گٹکا، سپاری برآمد۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر. 171/2025 بجرم 4/8 SMPG Act 2019 مقدمہ درج۔ دوسری کارروائی میں IGP لسٹ میں شامل نارکوٹکس پیڈلر اعجاز علی کیریو گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر. 165/2025 بجرم 4/8 SMPG Act 2019 مقدمہ درج کیا گیا۔ مددگار 15 پولیس نوابشاہ کی شاندار کارکردگی موٹر سائیکل گشت پر مامور اہلکاروں کو تین گمشدہ بچے اشل فاطمہ، محمد حسان اور فخرالزمان ملے اہلکاروں نے بچوں کو اپنے تحویل میں لے کر انکے والدین کو تلاش کرکے محفوظ حالت میں ان کے چچا شاہزیب ولد اختر ملک کے حوالے کردیا۔