November 17, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

Screenshot_2025-11-21_080559

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *22 نومبر 2025 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) بھارتی میڈیا نے تیجس حادثہ کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرا دیا، حادثے پر ہندوستان میں میں صف ماتم بچھ گئی

🚨 (2) جنگِ مئی، خرابی رافیل طیاروں میں نہیں، بھارتی پائلٹس میں تھی: فرانسیسی کمانڈر نے بھارتی پائلٹس کی نااہلی کا پول کھول دیا

🚨 (3) فرانسیسی کمانڈر نے بھی پاکستان کے ساتھ جنگ میں بھارتی شکست کی تصدیق کردی

🚨 (4) آئی ایم ایف کے پاکستان سے ٹیکس نیٹ بڑھانے، ضمنی گرانٹس کے آڈٹ سمیت مزید مطالبات

🚨 (5) کرپشن، ٹیکس چوری، حقیقی آمدن چھپانے کا کلچر اور پیچیدہ قوانین کم ٹیکس وصولی کی بڑی وجوہات ہیں، آئی ایم ایف رپورٹ

🚨 (6) ہائیکورٹس میں تعینات ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

🚨 (7) مودی کی ایک اور سبکی؛ ٹرمپ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے؛ روسی پیٹرول خریدنا بند

🚨 (8) پاک افـغـاـ ن تجارت بند ہونے سے پاکستان کو فائدہ، افـغـاـ نستان کو بھاری نقصان ہونے لگا

🚨 (9) سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

🚨 (10) ایبٹ آباد: مسافر وین ہزار فٹ گہری کھائی میں جا گری، باپ بیٹے اور 2 طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق

🚨 (11) کرک میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق 14 زخمی

🚨 (12) اپوزیشن اتحاد کا آئی ایم ایف رپورٹ میں سامنے آنے والی معاشی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

🚨 (13) پاکستانی نوجوان کی محبت پولش خاتون کو پاکستان کھینچ لائی، اسلام قبول کرکے نکاح کرلیا

🚨 (14) انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کیلئے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع ہوگئی

🚨 (15) وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کی خبریں؛ صدرمملکت کا سرفراز بگٹی سے ملاقات سے انکار

🚨 (16) ڈومکی کا دعویٰ بے بنیاد، سرفراز بگٹی کو اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے، ن لیگ، پی پی

🚨 (17) کراچی، ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منسوخ

🚨 (18) امریکی ٹیکس دہندگان کا پیسہ غ_ز_ہ میں نسل کشی میں استعمال ہو رہا ہے؛ زہران ممدانی

🚨 (19) اس را_ئیل امریکی فنڈنگ سے غ_ز_ہ میں نسل کشی کر رہا ہے؛ زہران کا ٹرمپ کے سامنے کڑوا سچ

🚨 (20) بنگلادیش زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا؛ 10 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی

🚨 (21) عمران خان کی رہائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، وزیراعلیٰ کے پی

🚨 (22) جو بھی ہمارے جوانوں کو شہیـد کرتا ہے وہ دہشت گرد ہے، انکے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں: سہیل آفریدی

🚨 (23) فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا بنوں میں مشترکہ آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشت گرد ہلاک

🚨 (24) پاکستان میں بیروزگاری میں اضافہ، 7 فیصد کے قریب پہنچ گئی: لیبر فورس سروے

🚨 (25) دبئی ائیر شو: بھارتی طیارہ حادثے میں فلائنگ رولز کی خلاف ورزی کے امکان کی تحقیقات جاری

🚨 (26) لیہ: پیسے کے لالچ میں اپنا ہی بیٹا فروخت کرنے والا شخص ایک سال بعد پکڑا گیا

🚨 (27) وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی

🚨 (28) فی تولہ سونے کا بھاؤ 2300 روپے اضافے سے 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے ہوگیا

🚨 (29) 48 گھنٹے گزر گئے کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف رپورٹ کی تردید نہیں کی، زبیر عمر

🚨 (30) راولپنڈی میں بھی ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر ای چالان کا آغاز، شہر میں 359 مقامات پر 2 ہزار سے زائد کیمرے نصب

🚨 (31) 155 ریلوے اسٹیشنز شمسی توانائی پر منتقل، ریونیو میں اربوں روپے اضافے کے منصوبے جاری

🚨 (32) 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف وکلا کنونشن تنازع کا شکار، صدر اور سیکرٹری سندھ ہائیکورٹ بار آمنے سامنے آگئے

🚨 (33) لاہور: جائیداد کے تنازع پر 2 گروپوں میں جھگڑا، 2 افراد قتــل

🚨 (34) پنجاب کی فضائی آلودگی میں تاحال کوئی کمی نہ آسکی

🚨 (35) قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں پر ضمنی انتخابات کل ہونگے، تیاریاں مکمل

🚨 (36) کراچی: کورنگی میں فیکٹری میں آگ لگنے سے عمارت کا کچھ حصہ منہدم

🚨 (37) مزید 11 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ، 8.5 ارب روپے کا اضافی ریونیو متوقع

🚨 (38) پاکستان میں نئی انٹرنیٹ کیبل بچھا دی گئی، کنیکٹیویٹی میں بہتری آئے گی

🚨 (39) کوئی انسان قانون سے بڑا نہیں، کسی ادارے کے سربراہ کےلیے بھی استثنی نہیں، امیر جماعت اسلامی پاکستان

🚨 (40) قیدی ملنا نہیں چاہتا تو جیل حکام زبردستی نہیں ملوا سکتے، سہیل آفریدی کے خط پر عظمیٰ بخاری کا جواب

🚨 (41) الیکشن کمیشن کا بڑا اقدام، وزیر اعظم کے معاون خصوصی کو گھر تک محدود کر دیا گیا

🚨 (42) سانگھڑ میں سفاک بیٹے نے ماں کو قتــل کرکے لاش بستر میں چھپادی

🚨 (43) آئی ایم ایف کی رپورٹ نے حکومت کے کرتوت واضح کر دیے، وقاص اکرم

🚨 (44) نچلے لیول پر پورا کنٹرول نہ ہو مگر پنجاب میں ٹاپ لیول پر کرپشن ممکن نہیں، مریم نواز

🚨 (45) چترال کی لوٹ کوہ ویلی کے دور دراز اور پہاڑی گاؤں میں برفانی چیتا دیکھا گیا

🚨 (46) ’سہیل آفریدی پہلے خود قانون پڑھ لیں‘، عظمیٰ بخاری کا مریم نواز کو لکھے خط پر ردعمل

🚨 (47) وزیراعظم کی پاکستان ریلوے کی بہتری کیلئے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت

🚨 (48) بنوں: پولیس اور فورسز کے آپریشنز، فتنۃ الخوارج کے 3 کمانڈرز سمیت 17 دہشت گرد ہلاک

🚨 (49) نائجیریا میں کیتھولک اسکول پر حملہ؛ 300 سے زائد طلبا اور 12 اساتذہ اغوا

🚨 (50) حکومت نے 11ویں نیشنل فنانس کمیشن کا افتتاحی اجلاس 4 دسمبر کو طلب کرلیا