November 17, 2026

فیصل آباد میں 23 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

IMG-20251123-WA0027

فیصل آباد میں 23 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ضمنی انتخابات کے پیش نظر 23 نومبر 2025 (اتوار) کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ حکم نامے کے مطابق این اے 96، این اے 104، پی پی 98، پی پی 115 اور پی پی 116 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے باعث تمام بازار، مارکیٹس، شاپنگ سینٹرز اور تجارتی مراکز بند رہیں گے، تاکہ ووٹنگ کا عمل پُرامن، منظم اور بلا رکاوٹ مکمل ہو سکے۔ تاہم ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے اپنے سربراہان کی ہدایات کے مطابق کھلے رہیں گے۔