سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم کے خلاف تحریک تحفظ آئین پاکستان کا سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج،
سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم کے خلاف تحریک تحفظ آئین پاکستان کا سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج، نعریبازی، آئین سے چھیڑ چھاڑ ناقابل قبول ہے اور عوام اپنے حقوق کے لئے متحد ہیں۔رہنماؤں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیادت کی کال پر ملک بھر کی طرح ضلع سکھر میں بھی 26 اور 27 ویں آئینی ترامیم، ریاستی جبر اور بڑھتی ہوئی فسطائیت کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاج میں پاکستان تحریک انصاف، سندھ یونائیٹڈ پارٹی اور مجلس وحدت مسلمین کی ضلعی قیادت ،کارکنان سمیت سول سوسائٹی و شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے میں شرکاء نے آئین کی بالادستی، بنیادی حقوق کے تحفظ اور غیر آئینی اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعریبازی کی احتجاجی مظاہرے کی قیادت ضلعی صدر پی ٹی آئی ایڈووکیٹ عبدالعزیز ابڑو، جنرل سیکریٹری علی تقی شاہ، ضلعی صدر سندھ یونائیٹڈ پارٹی عیدن جاگیرانی، جنرل سیکریٹری ماجد ڈنور، ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ایڈووکیٹ محسن سجاد اترا اور جنرل سیکریٹری احسان علی شر کررہے تھے مذکورہ قیادت نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئین سے چھیڑ چھاڑ ناقابل قبول ہے اور عوام اپنے حقوق کے لئے متحد ہیں۔ انہوں نے پرامن جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ۔