November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) بندر روڈ ٹریڈرز یونین کی ایڈووکیٹ شفقت رحیم راجپوت سے ملاقات، مبارکباد و نیک تمناو¿ں کا اظہارتفصیلات کے

IMG-20251122-WA0097

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) بندر روڈ ٹریڈرز یونین کی ایڈووکیٹ شفقت رحیم راجپوت سے ملاقات، مبارکباد و نیک تمناو¿ں کا اظہارتفصیلات کے مطابق بندر روڈ ٹریڈرز یونین ایسوسی ایشن کے صدر عمر سعید راجپوت اور جنرل سیکرٹری عبدالعزیز نے کہا ہے کہ آئین و قانون کی پاسداری ہی قوموں کی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ سندھ بار کونسل کے انتخابات میں شفقت رحیم راجپوت جیسے دیانت دار، بااصول اور فعال قانون ساز کا کامیاب ہونا ایک مثبت اور قابلِ ستائش قدم ہے۔یہ بات انہوں نے سندھ بار کونسل کے نومنتخب ممبر ایڈووکیٹ شفقت رحیم راجپوت سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر عمر سعید، عزیز ملک، اغا جمال، رئیس راجپوت، سالار عمر سمیت دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے۔تاجروں نے ایڈووکیٹ شفقت رحیم راجپوت کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی، پھولوں کے ہار پہنائے، اجرک کا تحفہ دیا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب ممبر وکلاءبرادری اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنا مو¿ثر کردار ادا کریں گے۔