۔۔ اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی ۔۔۔ پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی وائس چانسلر کی زیر سرپرستی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اوکاڑہ کیمپس
۔۔ اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی ۔۔۔
پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی وائس چانسلر کی زیر سرپرستی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اوکاڑہ کیمپس میں ٹینٹ پیگنگ اور فوڈ فیسٹیول 2025 کے تحت ایک شاندار صحت مندانہ ثقافتی شو کامیابی کے ساتھ منعقد کیا۔ یہ پروگرام زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، اوکاڑا کیمپس اور النسا ویلفیئر سوسائٹی اوکاڑا کے باہمی اشتراک سے منعقد ہوا۔ جو کو شہداء فوج و پولیس سے منسوب کیا گیا ۔
اس پروگرام کا بنیادی مقصد نہ صرف طلبہ کی حوصلہ افزائی تھا بلکہ شہر کی عوام، کمیونٹی اور اداروں کے درمیان رابطے، اشتراک اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانا بھی تھا- زرعی یونیورسٹی دیپالپور کیمپس اوکاڑہ میں ثقافت ، کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے ایک تاریخی ، دلکش ، خوبصورت ٹینٹ پیکنگ فیسٹبول ، کلچر ڈسپلے ، فوڈ میلے کا انعقاد کیا گیا ۔ جسکا مقصد علاقے میں مثبت ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ، نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ، پنجاب کی روایتی ثقافت کو اجاگر کرنا تھا ۔ جس میں مہمان گرامی پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد, ڈاکٹر نازیہ احسان ڈائریکٹر ڈی ایف اے اینڈ یو اے ، راؤ محمد اجمل خان سابقہ ایم این اے ، مہر محمد یوسف انچارج سی سی ڈی ، چوہدری ظفر اقبال ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ، رائے محمد یاسین اویسی چیف ایگزیکٹو النسا ویلفیئر سوسائٹی اوکاڑہ ، سید ندیم جعفری ، الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد ، حاجی عامر چوھدری ستھرا پنجاب ، ایم سیلم طاہر تعلیمی سکالرز ، شفقت رسول قمر پی ایس او ٹو ڈی سی اوکاڑہ و دیگر علماء ، اساتذہ ، وکلاء ، سماجی کاروباری ، سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر 320 گھڑ سوار تند و تیز ، چاک و چوبند ، پورے جوش و جذبے ، چست و چالاکی سے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے میں ماہر تصور ہوتے رہے ۔ ڈھولوں کی تھاپ پر ہزاروں شائقین بھنگڑے ڈالتے اور داد دیتے دیکھائی دیتے رہے ۔ نوجوانوں کے لئے صحت افزائی کا پیام ۔ حتیٰ کہ تمام ثقافتی اشیاء کو فوقیت دی گئی ۔ پوری یونیورسٹی میں ہر طرف رنگوں کی برسات چھک رہی تھی ۔ اختتام پر کامیاب امیدواروں کو نقد رقم ، شیلڈز ، ٹرافیاں ، انعامات سے نوازا گیا