ملک بھر میں مافیاز اور دہشتگردوں، اور انکے سہولت کاروں کیخلاف آپریشنز تیزی سے جاری
ملک بھر میں مافیاز اور دہشتگردوں، اور انکے سہولت کاروں کیخلاف آپریشنز تیزی سے جاری
گرفتار دہشتگرد کو بچانے کیلئے چوہدری نعیم اعجاز نے مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ونگ کو ہتھیار بنا لیا لیکن منصوبہ بری طرح پٹ گیا
بدنام زمانہ قبضہ مافیا کی ریاست کو بلیک میل کرنے اور کالے کرتوت چھپانے کیلئے عوامی طاقت کے استعمال کی کوشش
مافیا نے ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کئے گئے خاص گرگے کو بچانے کی کوشش میں ناکامی کے بعد پولیس اور ریاستی اداروں کیخلاف ہی مہم شروع کر دی
پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈھیری موہڑہ مین روڈ سے بلیو ورلڈ سٹی گروپ کے خاص گرگے احسان افضل کو ناجائز کلاشنکوف بمعہ 30 زندہ روند گرفتار کر لیا
احسان افضل چوہدری نعیم اعجاز کا خاص آدمی ہے جو اسکے اشاروں پر جرائم پیشہ گروپ کو لیڈ کرتا ہے
واقعے کے بعد چوہدری نعیم اعجاز نے پولیس کو حاکمانہ انداز میں مجرم کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا
انکار پر چوہدری نعیم اعجاز سیخ پا ہو گیا اور پولیس کو کہا کہ اب وہ دوسرا طریقہ اپنائے گا
چوہدری نعیم اعجاز نے ایم این اے شپ کا فائدہ اٹھایا اور سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا ونگ کو ذاتی مقاصد کیلئے ایکٹیو کر دیا
سوشل میڈیا ونگ سے خبر چلائی گئی کہ کارکنان چکری موڑ پر ایس ایچ او کیخلاف احتجاج کرنے کیلئے جمع ہو جائیں
تابڑ توڑ پراپیگنڈے کے باوجود بمشکل لوگ چکری موڑ پی پی 10 پر اکٹھے ہوئے جن میں اکثریت بلیو ورلڈ سٹی کے کارندوں کی تھی
احتجاج کی کال ناکام ہونے کے بعد موٹر وے پولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کی ہراسانی کا بیانہ ترتیب دیا گیا
پی پی دس فارم ہائوس میں کارندوں کی بڑی تعداد جمع کر کے اسے ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کا نام دے دیا گیا
فیس سیونگ کیلئے کارندوں کو گھر بھیج دیا گیا اور بیانیہ چلایا گیا کہ پارلیمانی سیکرٹری چوہدری نعیم اعجاز سے مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کی ہے
خود احتجاج کی کال دینے اور خود ہی ان سے مذاکرات کرنے کی دوہری پالیسی سے علاقہ عوام میں غصے کی لہر دوڑ گئی
اہل علاقہ کا قبضہ مافیا کیخلاف پلویس کے جرات مندانہ موقف اپنانے پر خراج تحسین