November 17, 2026

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس

Screenshot_2025-11-18_180603

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس

محکمہ بلدیات کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور ایڈیشنل سیکرٹری قراۃ العین کی بریفنگ

وزیر بلدیات کا پنجاب ڈویلپمنٹ اور مری ڈویلپمنٹ پروگرام کے ٹائم فریم کا خیال رکھنے پر زور

وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات اور وژن کو ہر منصوبے میں مدنظر رکھا جائے، ذیشان رفیق

ضلعی دیرپا ترقی کے پروگرام کے تحت 52 ارب سے 2800 سکیمیں مکمل کی گئیں، ذیشان رفیق

ایس ڈی جی کی یہ تمام سکیمیں گزشتہ سال شروع ہوکر ایک سال کے اندر مکمل کی گئیں، وزیر بلدیات

مری ترقیاتی پروگرام کے تحت 2.6 ارب کی لاگت سے 32 سکیمیں مکمل کی گئیں، ذیشان رفیق

مری میں بارانی پانی کے ذخیرے اور مال روڈ کی اپ لفٹنگ کی سکیموں پر کام جاری ہے، وزیر بلدیات

مثالی گائوں پروگرام کے تحت 800 دیہات میں سیوریج، نکاسی آب کی سکیمیں مکمل ہوں گی، وزیر بلدیات

دیہات میں واٹر سپلائی، روایتی چھپڑوں کی بحالی کے اس منصوبے پر 60 ارب لاگت آئے گی، ذیشان رفیق

ابتدائی طور پر پنجاب کے 550 دیہات کو ماڈل ویلیج پروگرام کے لئے منتخب کیا گیا ہے، وزیر بلدیات

دیہات میں کچی گلیوں کو پختہ کرنے کے ساتھ چلڈرن پارک بنائے جائیں گے، ذیشان رفیق

اجلاس میں لاہور کے تاریخی ورثے کی حفاظت اور ترقی کے منصوبے ”لہر“ کی سکیموں پر بھی غور

”لہر“ کے تحت نئے پارکنگ پلازوں اور بجلی کے انڈر گراؤنڈ انفراسٹرکچر کی تعمیر ہوگی، ذیشان رفیق

نکاسی آب، فصیل، سرکلر گارڈن، نیلا گنبد ایریا کی بحالی سمیت 32 ارب کی 16 سکیمیں بنائی گئی ہیں، وزیر بلدیات

شالامار گارڈن اور ناصر باغ کے نزدیک بھی زیر زمین پارکنگ اور آرکیڈ بنائے جائیں گے، وزیر بلدیات۔