November 17, 2026

فیصل آباد۔۔محمد۔علی۔مصطفائی کی رپورٹ المصطفے فاؤنڈیشن کے راہنماؤں ڈاکٹر خالد حسین شھزاد۔ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔ابرار ضیاء نے ڈاکٹر عبد المنان سی ای او سیو فارما ۔ملک سرفراز سی سی او

IMG-20251120-WA0234

فیصل آباد۔۔محمد۔علی۔مصطفائی کی رپورٹ
المصطفے فاؤنڈیشن کے راہنماؤں ڈاکٹر خالد حسین شھزاد۔ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔ابرار ضیاء نے ڈاکٹر عبد المنان سی ای او سیو فارما ۔ملک سرفراز سی سی او عنایت ٹریڈرز۔ملک محمد سلیم سماجی راہنما سے ملاقات کی اور المصطفی فاؤنڈیشن کے ساتھ حالیہ سیلاب میں شاندار خدمات سرانجام دینے پر شیلڈ پیش کیں اور ملک محمد سلیم کو عمرہ شریف کی ادائیگی پر مبارکباد دی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ المصطفے فاؤنڈیشن نے سیلاب میں متاثرہ افراد کی بھرپور مدد کی۔سیوفارما اور عنایت ٹریڈرز کی خصوصی شفقت سے المصطفے فاؤنڈیشن کے رضکاروں نے دور دراز علاقوں میں متاثرہ افراد کو ادویات پنچائیں۔سیو فارما کے سی ای او ڈاکٹر عبد المنان وفا نے کہا کہ آئندہ بھی المصطفے فاؤنڈیشن کے ساتھ ملکر دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گے۔المصطفے فاؤنڈیشن کے راہنماؤں نے انکا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ملک سرفراز کی صحت کے لیے خصوصی دعا کی گی